سپریم کورٹ کی جانب سے الیکٹورل بانڈ اسکیم کو غیر آئینی قرار دینے کے بعد الیکٹورل ٹرسٹ کے ذریعے سیاسی جماعتوں کو ملنے والا کارپوریٹ چندہ 2024-25 میں تین گنا بڑھ کر 3,811 کروڑ روپے پہنچ گیا ہے۔ نو الیکٹورل ٹرسٹوں نے مجموعی طور پر3,811.37 کروڑ کا چندہ دیا ہے، جس میں سے مرکز میں حکمراں بی جے پی کو3,112.50 کروڑ روپے ملے، جو کل چندے کا تقریباً 82 فیصد ہے۔
چھتیس گڑھ حکومت نے یوم تاسیس کی تشہیر پر تقریباً 6 کروڑ 90 لاکھ روپے خرچ کیے، جبکہ ریاست کے سوامی آتمانند اسکولوں کے لیے سالانہ فنڈنگ میں تقریباً 64 فیصد کی کمی کر دی گئی ہے۔ اسکولوں کے سامنے بجلی کے بلوں کی ادائیگی سمیت بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔
آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں سے وہاں جاری بدامنی کے درمیان متحد رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیت ہونے کی وجہ سے صورتحال مشکل ہے اور عالمی ہندو برادری کو زیادہ سے زیادہ تحفظ کو یقینی بنانے میں ان کی مدد کرنی چاہیے۔
حال ہی میں ہریانہ میں پریکٹس کے دوران باسکٹ بال کا پول گرنے سے دو باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی جان چلی گئی۔ ریاست کے محکمہ کھیل نے کچھ عہدیداروں کو معطل تو کیا، لیکن خود کو کلین چٹ دیتے ہوئے یہ بھی کہہ دیا کہ جہاں حادثہ ہوا، اس کا ذمہ محکمہ کے پاس نہیں تھا ۔ سوگوار خاندانوں کا کہنا ہے کہ بھلے ‘عالمی معیار کی’ سہولیات میسر نہ ہوں، لیکن انہیں کم از کم اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کوئی بچہ کھیلتے ہوئے اپنی جان نہ گنوا بیٹھے۔
یوم آزادی پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آپریشن سیندورکی کامیابی،نئی سیکورٹی پالیسی، آتم نربھر بھارت، روزگار اسکیم، جی ایس ٹی اصلاحات اور سدرشن چکر مشن کا اعلان کیا۔ انہوں نے سندھ طاس معاہدے، دراندازی، آبادیاتی تبدیلی اور ایمرجنسی پر کڑی تنقید کی۔