سپریم کورٹ نے گزشتہ سال تمام ریاستوں کے چائلڈ شیلٹر ہوم کے سوشل آڈٹ کا حکم دیا تھا۔بہار اور اتر پردیش کے علاوہ ہماچل پردیش، منی پور، میگھالیہ، کیرل، مغربی بنگال، چھتیس گڑھ اور دہلی بھی سوشل آڈٹ کی مخالفت کر رہی ہے۔
واقعہ ہنومان گڑھ ضلع کے بھادرا تحصیل واقع ایک گئو شالہ کاہے۔ گئو شالہ کے صدر نے بتایا کہ دو باڑوں میں 300 سے زیادہ گائے اچانک بیمار ہو گئیں جن میں سے30-29 گایوں کی موت ہو گئی۔
اس سال کانوڑیوں نے اتنا ہنگامہ مچایا کہ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔
علی گنج کے ایس ایچ او وشال پرتاپ سنگھ کی طرف سے یہاں کی 250 فیملیوں کو ‘ ریڈ کارڈ’ دیے گئے۔ یہ کارڈ ان کے لیے ایک وارننگ تھی کہ کانوڑ یاترا کے دوران کوئی شرارت نہیں ہونی چاہیے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے رافیل سودے پر اٹھائے گئے سوالوں پر مودی حکومت کی چپی اور رہنماؤں کے میموریل بنانے پر ونود دوا کاتبصرہ۔
اس بارے میں حج کمیٹی آف انڈیا کے ممبئی ہیڈ کوارٹر سے رابطہ کئے جانے پر یہ جانکاری ملی کہ اس طرح عام لوگوں کو حاجیوں کی خدمت کے لئے سعودی عرب نہیں بھیجا جاتا ہے۔
مانیٹرنگ کےطریقوں پر غور کرنے سے پہلے یہ سمجھ لیں کہ مانیٹرنگ کا چہرہ مودی حکومت کی ہی دین ہے ایسا نہیں ہے،لیکن مودی حکومت کے دور میں مانیٹرنگ کے معنی اور مانیٹرنگ کے ذریعہ میڈیا پر نکیل کسنے کا انداز ہی سب سے اہم ہو گیا ہے۔
اسپیشل سی بی آئی عدالت نے کہا کہ انکاؤنٹر کے دوران موقع پر پولیس افسر این کے امین بھی موجود تھے۔
گزشتہ دنوں اعظم گڑھ میں ایک ریلی کے دورانوزیر اعظم نے کہا تھا کہ کانگریس پارٹی جان بوجھ کر تین طلاق کے بل کو لٹکا کر مسلم عورتوں کی ترقی نہیں ہونے دینا چاہتی ہے۔
لڑکی جاٹ کمیونٹی کی تھی اور اس نے اپنے گھر والوں کے خلاف جاکر ایک دلت نوجوان سے شادی کی تھی ۔
گانگریس صدر نے کہا ‘وزیر اعظم مودی کی سوچ اور پالیسیاں دلت مخالف ہیں۔ جب وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تب انھوں نے کتاب لکھی تھی کہ دلتوں کو صفائی کرنے میں مزہ آتا ہے۔ پی ایم مودی کی یہی سوچ ہے۔’
سرکاری خزانے میں یہ بے روزگار نوجوان کتنا مالی تعاون دیتے ہیں۔مدھیہ پردیش کے ویاپم گھپلے کے دوران یہ راز فاش ہو اتھا کہ گذشتہ پانچ برسوں میں تقریباً86 لاکھ بے روزگاروں نے مختلف سرکاری نوکریوں کے لئے جو فارم بھرے تھے اس فارم کی فیس سے حکومت کو چار سو تیس کروڑ کی آمدنی ہوئی ہے۔
سپریم کورٹ میں مرکزی حکومت کے وکیل نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کی تنقید نہیں کر رہے ہیں۔ لیکن ماضی میں اس کے احکام اور فیصلوں نے ایسے حالات پیدا کر دیے جس سے لوگوں کو اپنی نوکریاں گنوانی پڑیں۔
صحافیوں اور ایڈیٹرس کی تنظیموں نے میڈیا مالکان سے حکومت کے دباؤ کے سامنے نہ جھکنے کی درخواست کی۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ایم کرونا ندھی اور رافیل سودے پر بی جے پی کے سینئر رہنما یشونت سنہا ، ارون شوری اور سپریم کورٹ کے وکیل پرشانت بھوشن کے ذریعے اٹھائے گئے سوالوں پر ونود دوا کا تبصرہ۔
ہردوئی ضلع مجسٹریٹ کی جانچ میں ایک این جی او کے ذریعے بےسہارا خواتین کے لئے چلائے جا رہے شیلٹر ہوم میں 21 میں سے 19 خواتین غائب پائی گئیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گرانٹ پانے کے لئے ادارے نے رجسٹر میں خواتین کے فرضی نام دکھائے تھے۔
ڈنڈوری ضلع کے سنگھوارا گاؤں میں بچہ چوری کے شک میں مقامی باشندوں نے ذہنی طور پرمعذور نوجوان کو پیٹ پیٹکر ماردیا گیا،اس کےبعد لاش کو پتھر سے باندھکر کنوئیں میں پھینک دیا تھا۔
عشرت جہاں کی ماں نے ڈی جی ونجارہ اور این کے امین کی عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ان کی بیٹی کا اعلیٰ عہدوں پر فائز پولیس افسروں اور طاقتور عہدوں پر بیٹھے لوگوں کے بیچ ہوئی سازش کے بعد قتل کیا گیا۔
اس معاملے کو لے کر اسکول کا الزام ہے کہ ؛ اسکول کو بدنام کرنے میں کچھ لوگوں کے اپنے ذاتی مفاد چھپے ہوئے ہیں ،اس لیے پولیس میں شکایت کی گئی ہے۔
46 سال بعد آج جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ہونے والے کنووکیشن کا جے این یو ایس یو نے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دہلی میں 2013 سے 2017 کے بیچ اکیوٹ ریسپریٹری انفیکشن (اے آر آئی )کی وجہ سے 981 لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی اور قریب 17 لاکھ لوگ اس بیماری سے متاثر پائے گئے۔ پارلیامنٹ میں منگل کو اسٹینڈنگ کمیٹی کی ایک رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے۔
دہلی کے موتی نگرعلاقے میں منگل کی شام اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب وہاں سے گزر رہے کانوریوں سے ایک نوجوان لڑکی کی کار ہلکی سی چھو گئی ۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے این ڈی ٹی وی کے ایک اسٹنگ آپریشن میں ماب لنچنگ کے دو ملزموں کے جرم قبول کرنے اور شہریت سے متعلق ترمیم بل پر ونود دوا کا تبصرہ۔
ویڈیو: ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے آئین کی دفعہ 35 اے اور دفعہ 377 میں کیا فرق ہے اور سپریم کورٹ میں اس کو کیوں چیلنج کیا جا رہا ہے؟ اس موضوع پر ایئر مارشل کپل کاک اور کشمیر پر مرکزی حکومت کے سابق مذاکرہ کار ایم ایم انصاری سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
مودی کی حکومت 1955کے شہریت کے قانون میں ترمیمی بل پارلیامنٹ میں پیش کرچکی ہے۔جس کی رو سے پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان سے آئے غیر ملکی ہندو پناہ گزینوں کو شہریت مل جائے گی۔
جنوبی ہند کے قدآور سیاسی رہنما اور تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ ایم کروناندھی کا آج شام چنئی میں انتقال ہوگیا ۔
ہریانہ کے فرید آباد میں گئو تسکری کے نام پر پھروتی مانگنے کے الزام میں پولیس نے ایک گئو رکشک گروپ کے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
کورٹ نے این آر سی ، آسام کے کو آرڈینٹر پرتیک ہجیلا کو کہا کہ آپ کا کام صرف این آر سی بنانا تھا نہ کہ پریس میں جانا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہجیلا کے بیان کا از خود نوٹس لے کر شنوائی شروع ہوئی ہے۔
وومین اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ کی مرکزی وزیر نے کہا کہ پچھلے دو سالوں سے میں رکن پارلیامان سے التجا کر رہی ہوں کہ وہ اپنے علاقوں کے شیلٹر ہوم کا دورہ کریں۔ ہم نے این جی او سے شیلٹر ہوم کا آڈٹ کرایا، انہوں نے کچھ بھی غلط نہیں ہونے کی بات کہی۔
سونیا وہار کیسا علاقہ ہے یہ عدالت نہیں جانتی لیکن حکومت کے کسی بھی منصوبے سے لوگوں کی روزمرہ کی زندگی متاثر ہو یہ قابل قبول نہیں ہے ۔
ملک کی 29 میں سے 18 ریاستوں میں حکومت کرنے والی بی جے پی 5 بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالی ریاستوں کی فہرست میں صرف ایک ریاست ہماچل پردیش کی وجہ سے جگہ بنا پائی ہے ۔
اس معاملے میں راکیش اپنی صرف ایک غلطی قبول کرتا ہے کہ لڑکوں نے موبائل پر اس کا ویڈیو بنالیا۔ اس نے بتایا کہ اس بار پولیس ان کے ساتھ ہے پچھلی حکومتوں میں ایسا نہیں ہوتا تھا ۔
آسام میں این آر سی کے مکمل مسودہ کی اشاعت کے بعد میگھالیہ نے ریاست میں آنے والے لوگوں کی کڑی جانچ شروع کر دی ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ وزارت قانون اس کے لئے نیا قانون بنانے کے حق میں نہیں ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ زیادہ قانون سے غلط فہمی پیدا ہوتی ہے اور اس پر عمل میں بھی دقت آتی ہے۔
میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے منڈل کمیشن کے 25 سال اور ریزرویشن کی حالت پر سپریم کورٹ کے وکیل ڈاکٹر کے ایس چوہان اور سینئر صحافی ستیندر پی ایس سے ارملیش کی بات چیت۔
صحافی مالینی سبرامنیم اور بھوم کال سماچارکے مدیر کمل شکلا سےبستر میں صحافت کے خطروں پرمہتاب عالم کی بات چیت۔
اپنے اس مضمون میں ماسٹراسٹروک پروگرام کے اینکررہے پنیہ پرسون باجپئی ان واقعات کے بارے میں تفصیل سے بتا رہے ہیں جن کی وجہ سےاے بی پی نیوز چینل کے منیجمنٹ نے مودی حکومت کے آگے گھٹنے ٹیک دئے اور ان کو استعفیٰ دینا پڑا۔
جنوبی ہند کے قدآور سیاسی رہنما اور تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ کی صحت لگاتار بگڑتی جارہی ہے ،وہ لمبے وقت سے زیر علاج ہیں ۔فلم سے سیاست تک کے ان کے سفر پر پڑھیے رشید قدوائی کا جائزہ ۔
مشکوک نوجوان کے پاس سے 8 گرینیڈ اور 60ہزار روپے بر آمد ہوئے ہیں۔نوجوان کی پہچان پلواما ضلع کے اونتی پورا کے باشندہ عرفان وانی کے طور پر کی گئی ہے ۔
ایک جون سے 14 جون تک بہار کے محکمہ اطلاعات وعوامی رابطہ کی طرف سے اہم ملزم برجیش ٹھاکر کے اخبار ‘ پراتہہ کمل ‘ کے نام 14 اشتہار جاری کئے گئے۔ محکمہ اطلاعات وعوامی رابطہ کو خود وزیراعلیٰ نتیش کمار سنبھالتے ہیں۔