Gujarat Violence

این سی ای آر ٹی کی سیاسیات کی کتابیں۔ (بہ شکریہ: ٹوئٹر)

ملک کے مختلف تعلیمی اداروں کے 33 ماہرین تعلیم نے این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں سے اپنا نام ہٹانے کو کہا

یہ ماہرین تعلیم اور سیاسیات کے ماہرین، جو مختلف سطحوں پر این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں کی تیاری کے عمل میں شامل رہے ہیں، کا کہنا ہے کہ کونسل کی طرف سے ان کتابوں میں کی گئی تبدیلیوں کے بعد، وہ یہ دعویٰ نہیں کر سکتے کہ یہ ان کی تیار کردہ کتابیں ہیں۔

سوہاس پالشیکر اور یوگیندر یادو۔ (تصویر: دی وائر)

سوہاس پالشیکر اور یوگیندر یادو نے این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں سے اپنا نام ہٹانے کو کہا

ماہرتعلیم سوہاس پالشیکر اور سماجی کارکن یوگیندر یادو نےاین سی ای آر ٹی سےسیاسیات کی نصابی کتاب سے ‘خصوصی صلاح کار’کے طور پر درج ان کا نام ہٹا نے کو کہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نصاب کو ‘منطقی’ بنانے کے نام پرمسلسل مواد کو ہٹا نے کی وجہ سے ‘مسخ’ ہوچکی کتابوں میں اپنا نام دیکھنا ان کے لیے شرمندگی کا باعث ہے ۔

(فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر)

گجرات تشدد: تیسرے دن بھی ہوئی آگ زنی

گجرات میں آنند ضلع کے کھنبھات قصبہ میں لگاتار تیسرے دن بھی کشیدگی برقرار رہی اور بھیڑ نے منگل کو کچھ ہندو کمیونٹی کے گروپوں کے ذریعے بند کے دن سڑک کنارے دو جھونپڑی اور موٹرسائیکل کو جلا دیا۔ اتوار کو اس قصبہ میں فرقہ وارانہ جھڑپیں ہوئی تھیں۔

سپریم کورٹ،(فوٹو : رائٹرس)

گجرات فساد: سردارپورا قتل عام معاملے میں قصور وار قرار دیے گئے 14 لوگوں کو سپریم کورٹ نے ضمانت دی

گودھرا ٹرین قتل عام کے اگلے دن 28 فروری، 2002 کی رات کوسردارپورا گاؤں میں اقلیتی کمیونٹی کے 33 لوگوں کو زندہ جلا دیا گیا تھا، جس میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔ اس معاملے کے 10 سال بعد 2012 میں31 لوگوں کوقصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ حالانکہ، چار سال بعد گجرات ہائی کورٹ نے 31 میں سے 14قصورواروں کو بری کر دیا۔

2002 کے گجرات فسادات کے دوران ہوئی آگ زنی (فائل فوٹو : پی ٹی آئی)

این سی ای آر ٹی نے اپنی کتاب میں گجرات مسلم مخالف فسادات سے’مسلم مخالف‘لفظ  ہٹایا

12ویں کلاس کیپالیٹکل سائنس کی کتاب کے پچھلے ایڈیشن میں ‘ فروریا ور مارچ 2002 میں گجرات میں مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر تشدد ہوا تھا ‘، لکھا تھا۔ اب اس میں سے مسلم لفظ ہٹاکر ‘ گجرات میں بڑے پیمانے پر تشدد ہوا ‘ کر دیا گیا ہے۔

riot-gujarat-ahmedabad-ma

گجرات: مذہبی مقامات کے انہدام کا معاملہ اور عدلیہ کا موقف

سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے تناظر میں وسیع النظری سے غور کرنے پر بہت سارے پہلو سامنے آتے ہیں جو سپریم کورٹ کے موقف کو کمزور کرتے ہیں اور انصاف پسندی پر سوالیہ نشان لگا دیتے ہیں۔ شنوائی مکمل ہونے کے تقریباً 16 ماہ بعد ، سپریم […]

Apoorvanand

اب سیکولر دلیلوں سے مسلمانوں کو مارنے کی کوشش ہورہی ہے: پروفیسر اپوروانند

گجرات فساد (2002) میں منہدم عبادت گاہوں کے معاوضے کو لے کر سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر پروفیسر اپوروانند کا تبصرہ گجرات فساد (2002) میں عباد ت گاہوں اور مقبروں کے انہدام کے سلسلے میں ایک معاملے کی سماعت میں سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنایا ہے […]

SupremeCourt_UNI

مذہبی ڈھانچہ تعمیراتی کیس: سپریم کورٹ نے گجرات ہائی کورٹ فیصلے کو الٹ دیا

 نئی دہلی :  آج سپریم کورٹ نے گجرات حکومت بڑی راحت دیتے ہوئے 2002 کے فسادات کے دوران تباہ ہونے مذہبی مقامات خاص طور پر مساجدوں کی از سرنوتعمیرکے گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے آج مسترد کردیا اوراس معاملے میں ریاستی حکومت کی معاوضہ تجویز کو منظوری دے […]