Kharsawan

تبریز انصاری (فوٹو بہ شکریہ : فیس بک)

جھارکھنڈ: عدالت نے تبریز انصاری لنچنگ کیس میں قصورواروں کو 10سال قید کی سزا سنائی

جھارکھنڈ کے سرائے کیلا کھرساواں ضلع کے ایک گاؤں میں 18 جون 2019 کو چوری کے الزام میں تبریز انصاری نامی نو جوان کو بھیڑ نے ایک کھمبے سے باندھ‌کر بےرحمی سے کئی گھنٹوں تک پیٹا تھا، جس کے کچھ دنوں بعد حراست میں ان کی موت ہو گئی تھی۔

3103. NSC.00_39_52_14.Still025

حکومت ماب لنچنگ کے اعداد و شمار کیوں سامنے نہیں لانا چاہتی؟

ویڈیو: گزشتہ دنوں پارلیامنٹ میں مرکزی حکومت نے کہا کہ ان کے پاس الگ سےماب لنچنگ کا کوئی ڈیٹا نہیں ہے۔ اس ایشو پر ماہرین کے ساتھ بات چیت کہ کیوں حکومت کو ماب لنچنگ کے اعدادوشمار دوسرے جرائم سے الگ سامنے رکھنا چاہیے۔

(علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی)

جھارکھنڈ: ایک مسلمان کو مبینہ طور پر تھوک چاٹنے اور ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگانے کے لیے مجبور کیا گیا

پنجاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سکیورٹی میں کوتاہی کےخلاف دھنباد میں احتجاج کر رہےبی جے پی کے کارکنوں نے مبینہ طور پر وزیر اعظم اور بی جے پی کے جھارکھنڈ ریاستی صدر کو نا زیبا کلمات کہنےکے الزام میں ذہنی طور پر معذور ایک مسلمان کی پٹائی کی تھی۔ وزیراعلیٰ نے اس معاملے میں قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

(علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی)

جھارکھنڈ: ماب لنچنگ قانون آنے کے بعد بھیڑ نے گاؤں والے کی پیٹ پیٹ کر جان لی، لاش کو آگ کےحوالے کیا

پولیس کے مطابق گاؤں والوں کا الزام تھا کہ 32 سالہ سنجو پردھان جنگل سے لکڑیاں اسمگل کرتا تھا۔ اس سے ناراض گاؤں والوں نے پتھروں اور لاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کراس کو مارنے کے بعد لاش کو آگ کے حوالے کردیا۔

ہیمنت سورین، فوٹو: پی ٹی آئی

جھارکھنڈ: بی جے پی کے ہنگامے کے بیچ ماب لنچنگ  کے خلاف بل منظور، قصوروار پائے جانے پر ہوگی عمر قید

جھارکھنڈ میں ماب وائلنس اور ماب لنچنگ بل،2021 کے قانون بننے پر ماب لنچنگ کے قصوروار  پائے جانے والوں کے لیے جرمانے اور جائیدادکی قرقی کے علاوہ تین سال سے لے کرعمر قید تک کی سزا کا اہتمام کیا گیاہے۔مغربی بنگال اور راجستھان کے بعد اس طرح کے […]

تبریز انصاری (فوٹو بہ شکریہ : فیس بک)

جھارکھنڈ لنچنگ: تبریز انصاری کے قتل معاملے کے سبھی  چھ ملزمین کو ضمانت

جھارکھنڈ کے سرائے کیلا کھرساواں ضلع‎ میں گزشتہ 18 جون کو چوری کے الزام میں تبریز انصاری نامی نو جوان کو بھیڑ نے ایک کھمبے سے باندھ‌کر بےرحمی سے کئی گھنٹوں تک پیٹا تھا، جس سے ان کی موت ہو گئی تھی۔

bokaro

جھارکھنڈ: چوری کے الزام میں بھیڑ نے دو نوجوانوں کو پیٹا، ایک کی موت

معاملہ بوکاروتھرمل تھانہ حلقہ کے گووندپور کالونی کا ہے،جہاں بیٹری چرانے کے الزام میں بھیڑ نے دو لوگوں کو باندھ کر پیٹا۔پولیس نے معاملے میں 5 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ نئی دہلی: جھارکھنڈ کے بوکارو تھرمل تھانے کی گووند پور کالونی میں بیٹری چوری کے الزام میں […]

فوٹو: دی وائر

جھارکھنڈ: افواہوں کی وجہ سے 7 لوگوں کی لنچنگ ہوئی، این سی آر بی رپورٹ میں کہا-کوئی معاملہ نہیں

ریاست میں گزشتہ تین سال میں گئوکشی، چوری، بچہ چوری اور افواہوں کی وجہ سے 21 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جنوری 2017 سے لےکر اب تک ریاست میں جادو-ٹونا کرنے کے شک کی بنیاد پر ہوئی ماب لنچنگ میں 90 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

فوٹو: بہ شکریہ فیس بک

جھارکھنڈ ماب لنچنگ: پولیس اور ڈاکٹروں کی لاپروائی سے ہوئی تھی تبریز کی موت

جھارکھنڈ کے سرائے کیلا کھرسانواں ضلع میں تبریز انصاری کی چوری کے الزام میں بھیڑ نے بےرحمی سے پٹائی کی، جس کے کچھ روز بعد انصاری کی موت ہو گئی تھی۔ معاملے کی جانچ‌کر رہی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پولیس نے مستعدی نہیں دکھائی جبکہ ڈاکٹر انصاری کی چوٹ کا پتہ نہیں لگا سکے۔

master class

اپوروانند کی ماسٹر کلاس: جئے شری رام کا نعرہ تشدد کا بہانہ ہے

ویڈیو: جھارکھنڈ میں کچھ دن پہلے چوری کے شک میں تبریز انصاری کو بھیڑ کے ذریعے پیٹا گیا، جس کے بعد ہاسپٹل میں ان کی موت ہوگئی۔ان سے مبینہ طور پر جبراً جئے شری رام اور جئے ہنومان کے نعرے بھی لگوائے گئے تھے۔اس واقعہ پر دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند کا نظریہ۔

(فوٹو : پی آئی بی)

’جئے شری رام‘ گلا دباکر نہیں، گلے لگا کر بولا جا سکتا ہے: مختار عباس نقوی

جھارکھنڈ میں 24 سالہ نوجوان کا پیٹ-پیٹ‌کر قتل کئے جانے کے واقعہ کو’ گھناؤنا جرم ‘قرار دیتے ہوئے مودی حکومت میں وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ جو بھی لوگ اس میں شامل ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی ہو۔

AKI-24-June.00_40_43_00.Still002

نیو انڈیا کی وحشی بھیڑ: ایک اور مسلم نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل

ویڈیو: جھارکھنڈ کے سرائے کیلا کھرساواں ضلع میں ایک شخص کی لوگوں نے پیٹ پیٹ کر جان لے لی۔ الزام ہے کہ 18 جون کو ایک مسلم نوجوان کو بے رحمی سے کئی گھنٹوں تک ایک پول سے باندھ کر پیٹا گیا۔ اس سے جبراً جئے شری رام اور جئے ہنومان کے نعرے لگوائے گئے۔ اسی موضوع پر تفصیل سے اظہا رخیال کر رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔

فوٹو: بہ شکریہ فیس بک

جھارکھنڈ : بھیڑ کے ذریعے مسلم نوجوان کے قتل معاملے میں 11 گرفتار، دو پولیس اہلکار معطل

جھارکھنڈ کے سرائےکیلا کھرساواں ضلع میں 17 جون کو چوری کے شک میں تبریز انصاری کی بےرحمی سے گھنٹوں پٹائی کی گئی، جس کے بعد انہوں نے ہاسپٹل میں دم توڑ دیا۔ ان سے جبراً ‘جئے شری رام ‘ اور ‘جئے ہنومان ‘ کے نعرے بھی لگوائے گئے تھے۔