Srinagar

فلم ’چوہان‘ کے ڈائیلاگ پر کشمیر کے پیلٹ گن متاثرین کا الزام – ہمارے درد کا مذاق بنا رہا ہے بالی وڈ

اجئے دیوگن کی نئی فلم ’چوہان‘کے ٹریلر میں پیلٹ گن کومحدود نقصان پہنچانے والا بتایا گیا ہے، جس کے بعد اس کی تنقید کی جا رہی ہے۔ کشمیر میں پیلٹ گن متاثرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریاستی تشدد برداشت کیا ہے اور اب بالی وڈ ان کے درد کا مذاق اڑا رہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 2010 سے 2016 کے درمیان جموں و کشمیر میں تقریباً 10,000 افراد پیلٹ گن سے زخمی ہوئے،متعدد معذور ہوگئےجبکہ کئی لوگوں کی آنکھوں کی روشنی بھی چلی گئی۔

چار سال سے زیادہ سے جیل میں بند کشمیری ایکٹوسٹ خرم پرویز کو این آئی اے کیس میں ضمانت ملی

کشمیر کے معروف انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کو دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ این آئی اے نے خرم پرویز کے دفتر پر چھاپے ماری کے بعد 22 نومبر 2021 کو انہیں یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا تھا، جس پر اقوام متحدہ سمیت کئی عالمی تنظیموں نے اعتراض کیا تھا۔

کس کا کشمیر، کس کا دکھ؟ ادھورے گیت اور ناگوار سچائیاں

ناول کی کامیابی یہ ہے کہ یہ پنڈتوں کو یکطرفہ طور پر ولن یا وہیرو بنا کر پیش نہیں کرتا۔ یہ انہیں زخمی انسانوں کے روپ میں پیش کرتا ہے۔ یہ قاری کو 1990 میں ایک پنڈت خاندان کے خوف کو محسوس کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ لیکن بعد میں یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ اس خاندان کی یادداشت ادھوری ہے۔عمیر احمد خان نے دراصل نہ صرف جلاوطنی کا بلکہ واپسی کا ناول لکھا ہے۔

کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ کیا بتاتا ہے

کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ صرف ایک اور آزادیِ صحافت کو خوف زدہ کرنے کی کوشش نہیں۔ یہ اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ جب ایک ایسا اخبار، جو دہائیوں سے کشمیر کی سیاسی اتھل پتھل، انسانی تکالیف اور حکمتِ عملی کے مباحث کو دستاویزی شکل دیتا آیا ہے، اچانک کمزور حالت میں دھکیل دیا جائے تو کیا کچھ داؤ پر لگ جاتا ہے۔

جموں میں کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ، مدیران نے کہا – آزاد میڈیا کو چپ کرانے کی کوشش

جموں و کشمیر پولیس کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے)  نے جمعرات کو جموں میں کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ اخبار کے مالکان نے اس چھاپے ماری  کو آزاد میڈیا کو چپ کرانے  کی کوشش قرار دیا ہے۔

سری نگر تھانے میں ہوئے دھماکے میں نو افراد ہلاک، ٹیرر ماڈیول کی جانچ سے جڑا معاملہ

جمعہ کی رات سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن میں ہوئے دھماکے میں ایک ایس آئی اے افسر، تین ایف ایس ایل ماہرین، محکمہ محصولات کے دو اہلکار، دو پولیس فوٹوگرافر اور ایک درزی سمیت نو افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ دو درجن سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ فرید آباد ‘ٹیرر ماڈیول’ کیس میں برآمد ہوئے دھماکہ خیزمواد کو پیش کرنے کی تیاریوں کے دوران ہوا۔

پنجاب: دہائیوں کے بدترین سیلاب میں کم از کم 30 افراد ہلاک، ہزاروں گاؤں میں صورتحال تباہ کن

پنجاب میں موسلا دھار بارش جاری ہے۔ بھاکرا سمیت مختلف ڈیموں سے کنٹرول مقدار میں پانی چھوڑے جانے کے بعد ریاست میں سیلاب کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔ سیلاب میں کم از کم 30 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ پانچ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سیلابی ریلے: آبادی کی ضروریات اور ماحولیات میں توازن

سال 2014کے سیلاب کے بعد وزیراعظم  نریندر مودی نے 80 ہزار کروڑ روپے کے ایک پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ اس منصوبے کے تحت دریائے جہلم اور اس کی معاون ندیوں کی ڈریجنگ اور پشتوں کی مضبوطی کا کام ہونا تھا۔ مگر ایک آرٹی آئی کے مطابق،ایک دہائی کے بعد بھی 31 میں سے صرف 16 منصوبے مکمل ہو پائے ہیں۔یعنی 2014 کے سیلاب سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا گیا ہے۔

پہلگام حملہ: سری نگر میں احتجاج، ملک بھر میں کشمیری طلبہ پر ہو رہے تشدد کو روکنے کا مطالبہ

تصویروں کی زبانی: پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں کشمیری طلبہ کے ساتھ تشدد اور بدسلوکی کے خلاف بدھ کو سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کانگریس کے طلبہ ونگ، نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے بھی اس احتجاج میں حصہ لیا۔

جموں و کشمیر: دو بھائیوں کی موت کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس پر خواتین کے ساتھ بدسلوکی کا الزام

گزشتہ ہفتے کولگام ضلع میں دو لاپتہ بھائیوں کی لاشیں برآمد کی گئی تھیں۔ اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ لاشوں پر تشدد کے نشانات تھے۔ اس سلسلے میں پولیس پر ویسو گاؤں کے قریب ہائی وے-44 پر احتجاج کے دوران خواتین کے ساتھ بدسلوکی کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

سری نگر: پولیس نے کتاب کی دکانوں پر چھاپے ماری کے دوران جماعت اسلامی سے متعلق لٹریچر ضبط کیا

جموں و کشمیر پولیس نے سری نگر میں کچھ دکانوں سے کالعدم جماعت اسلامی تنظیم سے متعلق 668 کتابیں ضبط کی ہیں۔ پی ڈی پی کی التجا مفتی نے کہا کہ یہ پڑھنے کی آزادی پر حملہ ہے۔ وہیں، نیشنل کانفرنس کے ایم پی آغا سید روح اللہ مہدی نے اسے لوگوں کے’مذہبی معاملات’ میں مداخلت قرار دیا ہے۔

مودی کا دورہ سرینگر اور انتخابی بگل

کشمیر میں عوام کی اس دورہ کے تئیں دلچسپی کی ایک وجہ یہ تھی کہ وہ اس کو ایک سیاسی عمل کے احیا کا ذریعہ سمجھتے تھے اور سیاسی گھٹن سے نجات چاہتے تھے۔ سیاسی مبصرین بھی خبردار کر رہے ہیں کہ ایک لمبے عرصے تک کسی خطے کو سیاسی عمل سے دور رکھنا، خطرناک عوامل کا حامل ہوسکتا ہے۔ اس پر طرہ یہ کہ کشمیر میں سبھی روایتی سیاسی قوتوں کی ایک طرح سے زبان بندی کرکے ان کو بے وزن کر دیا گیا ہے۔ کشمیر میں واقعی ایک امن ہے، مگریہ قبرستان کی خاموشی ہے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ نے 7000 ملازمین کو مودی کی سری نگر ریلی میں شرکت کی ہدایت دی: رپورٹ

جموں و کشمیر انتظامیہ نے مبینہ طور پر تقریباً 7000 ملازمین کو سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ایک ریلی میں شرکت کی ہدایت دی ہے، جہاں وزیر اعظم نریندر مودی 7 مارچ کو خطاب کرنے والے ہیں۔ یہ ریلی گزشتہ نو سالوں میں سری نگر میں مودی کی پہلی ریلی ہوگی۔

کشمیر: پیغمبر کے حوالے سے پوسٹ پر شدید احتجاج کے درمیان این آئی ٹی بند، دیگر کالجوں میں آف لائن کلاسز رد

کشمیر سے باہر کے ایک طالبعلم کی جانب سے پیغمبر کے حوالےسے کیے گئے سوشل میڈیا پوسٹ کے خلاف بڑھتے ہوئے احتجاج کے درمیان این آئی ٹی، سری نگر نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے طالبعلموں سے ہاسٹل چھوڑنے کو کہا ہے۔وہیں،گھاٹی کے کالجوں میں آف لائن کلاسز کو رد کرتے ہوئے آن لائن کلاسز چلانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

سری نگر میں جی-20 اجلاس: سخت سیکورٹی، خالی سڑکیں اور مندوبین کے سلسلے میں خاموشی

پچھلی کانفرنسوں کی نفی کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے مندوبین کے نام اور ان کے عہدوں کو خفیہ رکھا ہے۔ چین، سعودی عرب اور ترکی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ مصر اور عمان نے بھی حصہ نہیں لیا۔

دہلی: فوج پر متنازعہ ٹوئٹ کے لیے ایل جی نے شہلا رشید کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دی

اگست 2019 میں جے این یو اسٹوڈنٹ یونین کی سابق رہنما شہلا رشید نے سلسلہ وار کئی ٹوئٹ کرکےہندوستانی فوج پر جموں و کشمیر میں لوگوں کو اٹھانے، چھاپے ماری کرنے اور لوگوں پرتشدد کرنے کے الزام لگائے تھے۔ اب اس کے لیے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے ان کے خلاف سی آر پی سی کی دفعہ 196 کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دی ہے۔

کشمیر کی کسمپرسی: انورادھا بھسین کی تحقیقی کتاب

بارہ ابواب پر مشتمل 400صفحات کی اس کتاب میں کشمیر کے سبھی ایشوز خاص طور پر پچھلے تین سال کے دوران پیش آئے واقعات اور ان کے اثرات کا جامع جائزہ لیا گیا ہے۔ انورادھا نے اس کتاب میں ہندوستان کے سیکولر اور لبرل طبقہ کو مخاطب کرکے خبردار کیا ہے کہ موجودہ بی جے پی حکومت کشمیر کو ایک لیبارٹری کی طرح استعمال کر رہی ہے اور اگر اس کو روکا نہ گیاتو یہ تجربات قریہ قریہ، گلی گلی ہندوستان کے دیگر علاقوں میں دہرائے جائیں گے۔

مولانا عباس انصاری: اتحاد بین المسلمین کی علامت چلی گئی

شیخ عبداللہ کے دست راست ہونے کے باوجود، وہ میٹنگوں میں ان سے اختلاف رائے کا اظہار کرتے تھے۔ میٹنگوں سے واک آؤٹ کرنے کے لیے وہ مشہور ہو گئے تھے۔تما م طبقہ ہائے فکر میں ان کی مقبولیت کی وجہ سے 1986میں جب مسلم یونائیٹڈ فرنٹ کا قیام عمل میں آیا، تو اس کا کنوینر ان کو بنایا گیا۔

ہائی کورٹ نے شہلا رشید کے خلاف پروگرام پر زی نیوز اور سدھیر چودھری سے جواب طلب کیا

نومبر 2020 میں زی نیوز کی ایک نشریات میں شہلا رشید کے والد کا انٹرویو دکھایا گیا تھا، جس میں انہوں نے شہلا پر دہشت گردانہ فنڈنگ سے متعلق سرگرمیوں میں شامل ہونے کا الزام لگایا تھا۔ شہلا نے دہلی ہائی کورٹ میں دائر عرضی میں مطالبہ کیا ہے کہ چینل ان سےغیرمشروط معافی مانگے۔

سرکار نے مانگ نہیں مانی تو انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کریں گے: کشمیری پنڈت

دہشت گردوں کی طرف سے کشمیری پنڈتوں سمیت اقلیتی برادری کے غیرمسلموں کو نشانہ بنا کر کی جانے والی ہلاکتوں کے خلاف وادی کشمیر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔پی ایم پیکج کے تحت بھرتی کیے گئے ملازمین وادی سے کہیں اور بسائے جانےکی مانگ کر رہے ہیں۔

جموں و کشمیر: بڈگام میں کشمیری پنڈت تحصیل ملازم کا قتل، لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ، تحقیقات کا مطالبہ

جمعرات کو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ واقع تحصیل دفتر میں گھس کر 35 سالہ کشمیری پنڈت ملازم راہل بھٹ کو ہلاک کرنے کے بعد دہشت گردوں نے جمعہ کو پلوامہ میں ایک پولیس کانسٹبل کو ان کے گھر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ راہل کی موت کے خلاف کشمیری پنڈتوں نے مظاہرہ کیا۔

عدم برداشت کا حوالہ دیتے ہوئے 2019 میں آئی اے ایس کے عہدے سے استعفیٰ دینے والے شاہ فیصل سروس میں واپس لوٹے

بتایا جا رہا ہے کہ شاہ فیصل نے اپنے تمام سابقہ ​​ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیے ہیں، جو مرکزی حکومت کی تنقید میں لکھے گئے تھے۔ ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا پر موجودہ بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کے زبردست حامی نظر آ رہے ہیں۔ ان دنوں وہ اکثر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی تقاریر، بیانات اور اعلانات کو شیئر کر رہے ہیں۔

شہلا رشید کے خلاف زی نیوز کی نشریات سے این بی ڈی ایس اے ناراض، ویڈیو ہٹانے کی ہدایت

نومبر 2020 میں زی نیوز کی ایک نشریات میں شہلا رشید کے والد کا انٹرویو دکھایا گیا تھا، جس میں انہوں نے شہلا پر دہشت گردانہ فنڈنگ ​​سے متعلق سرگرمیوں میں شامل ہونے کا الزام لگایا تھا۔این بی ڈی ایس اے نے یہ کہتے ہوئے کہ اس نشریات میں غیرجانبداری کا فقدان تھا، چینل سے اس کی ویب سائٹ سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارموں سے اس ویڈیو کو ہٹا نےکوکہا ہے۔

دہلی: کشمیری ہونے کی وجہ سے ایک شخص کو ہوٹل میں کمرہ دینے سے منع کیا گیا، پولیس نے معاملہ درج کیا

گزشتہ 22 مارچ کو جموں و کشمیر کے سری نگر کے رہنے والے سید فیصل کو دہلی کے جہانگیر پوری واقع ایک ہوٹل میں ٹھہرنے سے منع کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کے مطابق ہوٹل کی ایک خاتون ملازمہ نے انہیں جموں و کشمیر سے ہونے کی وجہ سے ہوٹل میں ٹھہرنےسے منع کیا۔ فیصل نے کہا یہ پہلا موقع ہے کہ انہیں اس طرح کے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

این آئی اے نے دہشت گرد کو خفیہ دستاویز لیک کرنے کے الزام میں اپنے سابق افسر کو گرفتار کیا

این آئی اے نے اپنےسابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اورآئی پی ایس افسر اروند دگوجے نیگی کو ممنوعہ دہشت گردتنظیم لشکر طیبہ کے ایک رکن کو خفیہ دستاویز لیک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ این آئی اے اسی معاملے میں چھ لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے۔ ان میں سے ایک کشمیر سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کو این آئی اے نے گزشتہ سال گرفتار کیا تھا۔

سری نگر انکاؤنٹر میں تین مشتبہ دہشت گردوں کی موت، عینی شاہدین نے پولیس کے دعووں پر سوال اٹھایا

سری نگر میں 24 نومبر کی شام پولیس انکاؤنٹرمیں تین مشبہ دہشت گردوں کو مار گرایا گیا تھا، لیکن مقامی لوگوں اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جن لڑکوں کو پولیس نے انکاؤنٹر میں مارا، وہ نہتے تھے اور سڑک کنارے کھڑے تھے۔

کشمیر کی ہیبت ناک کہانیاں

پچھلے تین سالوں میں کشمیر میں حکومتی اور میڈیا سے لیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 837 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جب میں 172 سیکورٹی فورسز کے اہلکار تھے۔ ان میں سے اکثر افراد کو لائن آف کنٹرول کے پاس ورثاکی موجودگی اور آخری رسومات کے بغیر ہی پولیس نے خود ہی نامعلوم قبروں میں دفن کر دیا ہے۔

حقو ق انسانی کے کشمیری کارکن خرم پرویز گرفتار، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے کیا رہائی کا مطالبہ

این آئی اے نےسوموار کو صوبے میں حقوق انسانی کے سرگرم کشمیری کارکن خرم پرویز کو گرفتار کیا ہے۔اس سے پہلےٹیررفنڈنگ سےمتعلق ایک معاملے میں رواں سال کی شروعات میں سری نگر میں ان کے گھر اور دفترکی تلاشی لی گئی تھی۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے اس قدم کی تنقید کرتے ہوئے حراستی تشدد کے خطرے کے مدنظرتشویش کا اظہارکیا ہے۔

کشمیر: حیدر پورہ انکاؤنٹر میں مارے گئے شہریوں کے اہل خانہ نے کہا، ان کا استعمال ہیومن شیلڈ کے طور پر ہوا

گزشتہ15نومبر کو سری نگر کے حیدر پورہ علاقے میں ایک شاپنگ کمپلیکس میں دہشت گردوں سے انکاؤنٹر کے دوران دو مشتبہ دہشت گردوں کی موت کے ساتھ ہی دو شہریوں کی بھی موت ہوئی تھی ۔ ان میں سے ایک شاپنگ کمپلیکس کے مالک محمد الطاف بھٹ اور دوسرے ڈینٹسٹ ڈاکٹر مدثر گل شامل ہیں۔ پولیس نے دونوں کےدہشت گردوں کا ساتھی ہونے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ ان کے اہل خانہ کاالزام ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ان کا استعمال ‘ہیومن شیلڈ’کے طور پر کیا۔

جنوبی کشمیر میں دہشت گردوں نے بہار کے دو اور مزدوروں کو گولی مار کر ہلاک کیا

یہ واقعہ کلگام ضلع میں پیش آیا۔یہ جنگجو تنظیم ‘دی ریزسٹنس فرنٹ’کے بانی عباس شیخ کا آبائی ضلع ہے، جس نے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ کشمیر میں رہنے والے مقامی اور غیر مقامی اقلیتوں پر حالیہ حملوں کی زیادہ تر ذمہ داری قبول کی ہے۔ رواں ماہ میں اب تک شہریوں کو نشانہ بنانے والی فائرنگ میں11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دہشت گردوں کے حملے میں مارے گئے پرنسپل اور ٹیچر کی آخری رسومات ادا کی گئیں، جموں و کشمیر میں احتجاجی مظاہرہ

جموں وکشمیر میں گزشتہ چھ دنوں میں دہشت گردوں کے ہاتھوں سات شہری ہلاک ہوئے، جن میں سے چھ سرینگر میں ہلاک ہوئے۔مہلوکین میں سے چار اقلیتی کمیونٹی سے ہیں۔سات اکتوبر کو سرینگر میں پرنسپل سپندر کور اور ٹیچر دیپک چند کوہلاک کر دیا گیا۔ پانچ اکتوبر کو کشمیری پنڈت کمیونٹی کے معروف کیمسٹ ماکھن لال بندرو سمیت تین لوگوں اور دو اکتوبر کو دو شہریوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

اولمپک میں ہندوستان کی جیت سے لاتعلق کیوں رہا کشمیر؟

جس دن اخباراور ٹی وی چینل جیولن تھرو میں نیرج چوپڑا کے اس کارنامے کی تفصیلات چھاپ رہے تھے،جس دن نیرج کے پہلے کوچ نسیم احمد کشور انہیں یاد کر رہے تھے، اسی دن دہلی میں سینکڑوں لوگ ہندوستان کے نسیم احمد جیسے نام والوں کو کاٹ ڈالنے کے نعرے لگا رہے تھےاورہندوؤں کو ان کا قتل عام کرنے کا اکساوا دے رہے تھے۔ یہ لوگ بھی، نسیم احمدجیسے نام ایک طرح سے ہندوستان کے کشمیر ہیں، پورے ہندوستان میں بکھرے ہوئے!

کشمیر اور خطے کی جیو اکانومکس کا خواب

جہاں مغربی اور عرب ممالک ان دنوں ہندوستان کی ناراضگی کے پیش نظر حکومتی سطح پر کشمیر سے دامن بچا کر ہی چلتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ انسانی حقوق کے حوالے سے کوئی بیان جاری کرکے خاموش ہو جاتے ہیں، وسط ایشائی ممالک کشمیر کی صورت حال کے حوالے سے خاصے فکرمند دکھائی دے رہے تھے۔

جموں وکشمیر: 2019 سے یو اے پی اے کے تحت 2300 سے زیادہ لوگوں پر کیس، لگ بھگ آدھے ابھی بھی جیل میں

اس بیچ مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا میں بتایا کہ 2019 میں یو اے پی اے کے تحت 1948 لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور 34 ملزمین کو قصوروار ٹھہرایا گیا۔ ایک اور سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ 31 دسمبر 2019 تک ملک کی مختلف جیلوں میں478600قیدی بند تھے،جن میں144125 قصوروار ٹھہرائے گئے تھے جبکہ 330487 زیر سماعت و 19913 خواتین تھیں۔

کشمیر: آئینی سرجیکل اسٹرائیک کے دو سال

دو سال قبل یہ بھی بتایا گیا تھا کہ پچاس ہزار نوکریاں فوری طور فراہم کی جائیں گی۔تاہم دوسال بعد صورتحال یہ ہے جموں وکشمیر میں بےروزگار نوجوانوں کی تعداد 6لاکھ سے زائد ہے جن میں ساڑھے تین لاکھ کشمیر اور تقریباًاڑھائی لاکھ جموں صوبہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ایک طرف ترقی و خوشحالی کی باتیں ہورہی ہیں تو دوسری جانب عملی طور یہاں روزگار کے مواقع محدود کیے جارہے ہیں۔

’پولیس نے میرے بھائی کو ماردیا اور اب وہ نہیں چاہتے کہ ہم اس کی قبر پر دعا بھی کر پائیں‘

گزشتہ دنوں جموں وکشمیر پولیس نے ایک انکاؤنٹر میں عمران قیوم نام کےایک شخص کو دہشت گرد بتاتے ہوئے مار گرانے کے بعد ان کو دفن کر دیا۔عمران کے اہل خانہ نے پولیس کے دعووں کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فرضی انکاؤنٹر تھا۔ انہوں نے معاملے کی جانچ کے لیےلیفٹیننٹ گورنراورسینئر پولیس افسران کو خط بھی لکھا ہے۔