فکر و نظر

کیا اڈانی گروپ میں دھاندلی کی جانکاری سیبی  نے 2014 سے چھپائی ہے؟

ویڈیو: سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ دائر کیا گیا ہے، جس میں اڈانی-ہنڈنبرگ کیس کی جانچ کی مانگ کرنے والی ایک درخواست گزار انامیکا جیسوال  نے سیبی پر الزام لگایا ہے کہ اس  نے اڈانی کی جانب سے اسٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری کرنے سے متعلق ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس (ڈی آر آئی ) کے 2014 کے الرٹ کو چھپایا تھا۔

انامیکا نے حلف نامے میں کہا ہے کہ سیبی نے اڈانی کو بچانے کے لیے بہت سی ترامیم کیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سیبی نے سپریم کورٹ میں جو حلف نامہ دیا ہے ، اس میں  کچھ حقائق چھپائے گئے ہیں۔

حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ 2014 میں ڈی آر آئی نے اڈانی گروپ کی طرف سے متحدہ عرب امارات کی ایک کمپنی سے کچھ الیکٹریکل مشینوں کی درآمد کے دوران اوور چارجنگ کے معاملے کی جانچ کی تھی۔ اس وقت ڈی آر آئی نےسیبی کے چیئرپرسن کو ایک خط لکھا تھا، جس میں اڈانی گروپ پر پیسے کی ہیرا پھیری کے ذریعے کچھ الیکٹریکل مشینوں کی درآمد کے دوران زیادہ قیمتیں لگانے کا الزام لگایا تھا۔

ڈی آر آئی کو خط میں ایک سی ڈی بھی سونپی گئی تھی، جس میں 2323 کروڑ روپے کی ہیرا پھیری  کا الزام لگایا گیا تھا، لیکن سیبی نے سپریم کورٹ میں دیے گئے حلف نامہ میں ڈی آر آئی کے اس الرٹ کو چھپایا ہے۔