خبریں

پی آئی بی نے جی – 20 پر وزراء اور عہدیداروں کے مضامین 300 سے زیادہ اخبارات میں اشاعت کے لیے بھیجے تھے: آر ٹی آئی

آرٹی آئی کے تحت موصولہ جانکاری سے پتہ چلا ہے کہ یہ تمام آرٹیکل سرکاری افسران یا مرکزی وزراء نے لکھے تھے۔ ان مضامین میں انہوں نے جی – 20 کے اہداف کے مطابق سرکاری اسکیموں پر روشنی ڈالی تھی، مودی کی تعریف کی تھی اور جی – 20 کی صدارت کرنے کے سلسلے میں ہندوستان کی اہمیت کو واضح کیا تھا۔

(علامتی تصویر بہ شکریہ: Unsplash)

(علامتی تصویر بہ شکریہ: Unsplash)

نئی دہلی: نیوز آؤٹ لیٹ نیوز لانڈری کو  موصولہ آر ٹی آئی کے جواب میں یہ پتہ چلا ہے کہ پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) نے ملک بھر کے 315 اخبارات میں شائع کرنے کے لیے جی – 20 اجلاس سے متعلق کئی مضامین ارسال کیے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا، ‘یہ تمام مضامین سرکاری افسران یا مرکزی وزراء نے لکھے تھے۔ ان مضامین میں انہوں نے جی – 20 کے اہداف کے مطابق سرکاری اسکیموں پر روشنی ڈالی تھی، مودی کی تعریف کی تھی اور جی – 20 کی صدارت کے سلسلے میں ہندوستان کی اہمیت کو واضح کیا تھا۔

جی – 20 رہنماؤں کی میٹنگ گزشتہ ستمبر میں نئی دہلی میں بہت دھوم دھام سے ہوئی تھی۔ اس تقریب نے شرکت کرنے والے مندوبین کی نظر سے غریبی اور دیگر زیادتیوں بچانے کی کوششوں کی وجہ سے سرخیاں حاصل کی تھیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی میں پی آئی بی کے ہیڈکوارٹر نے جی – 20 سے متعلق 13 مضامین کو 263 اخبارات میں شائع کرنے کے لیے ارسال کیا تھا، جن میں منی پور، کشمیر اور سکم کے چھوٹے اخبارات بھی شامل تھے۔ پی آئی بی کے ممبئی بیورو نے آزادانہ طور پر 5 آرٹیکل تیار کیے، جن میں سے دو دہلی کی فہرست میں بھی شامل تھے۔

بنگلورو بیورو نے پی آئی بی ہیڈکوارٹر کے ذریعہ بھیجے گئے 14 مضامین کا ترجمہ کیا۔ اسی طرح چنئی بیورو نے 7 مضامین کا ترجمہ کیا۔ پھر دونوں بیورو نے ان مضامین کو اشاعت کے لیے اخبارات کو ارسال کیا۔

کولکاتہ بیورو نے ‘بنگالی اور انگریزی میں 15 مضامین اور ہندی اور اردو میں 11 مضامین شائع کرائے۔’

ان مضامین کے مصنفین میں مرکزی جل شکتی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت (کے مضامین 14 اخبارات میں شائع ہوئے)، وزیر صحت منسکھ منڈاویہ (کے مضامین 25اخبارات میں شائع ہوئے) اور مرکزی وزارت ماحولیات کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جنگلات اور جنگلی حیات بیواش رنجن (کے مضامین 21 اخبارات میں شائع ہوئے) شامل ہیں۔

چیف اکنامک ایڈوائزر اننت ناگیشورن کو بھی بڑے پیمانے پر شائع کیا گیا تھا اور ان کا ہر مضمون، جو اکثر دوسرے سرکاری افسروں کے ساتھ مل کر لکھا گیا تھا، ایک ہی بار میں 27 سے 52 اخبارات میں شائع ہوئے۔


سب سے زیادہ شائع ہونے والے مضامین میں سے ایک

یہاں دیکھیں

یہاں دیکھیں

یہاں دیکھیں

یہاں دیکھیں


فروری کے مہینے میں ہندوستان کی جی – 20 صدارت پر ‘جامع ترقی’ اور ‘عالمگیر یکجہتی’ پر مبنی بجلی کی وزارت کے سکریٹری آلوک کمار کے مضامین 61 اخبارات میں شائع ہوئے۔ اس مضمون میں ‘جامع ترقی’ اور ‘عالمگیر یکجہتی’ کو ایک ساتھ باندھنے کے لیے جی – 20 کی ہندوستان کی صدارت کو سہرا دیا گیا۔ یہ مضمون اتر پردیش کے کم از کم 15 اخبارات نے شائع کیا تھا۔

ایک ہفتہ بعد 15 فروری کو آلوک کمار نے جی – 20 انرجی ورکنگ گروپ کے اہم نکات پر ایک اور مضمون لکھا، جسے 31 اخبارات نے شائع کیا تھا۔

انگریزی میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔