آزادی اظہار کے حوالے سے 33 ممالک میں کیے گئے ایک مطالعے میں ہندوستان 24 ویں مقام پر ہے۔ ہنگری اور وینزویلا کے ساتھ ہندوستان ان ممالک میں شامل ہے، جہاں عوامی مطالبات کے مقابلے میں آزادی اظہار کی حقیقی سطح نسبتاً کم ہے۔

(السٹریشن: پری پلب چکرورتی/ دی وائر)
نئی دہلی: آزادی اظہار کے مستقبل کے حوالے سے 33 ممالک میں کی گئی ایک تحقیق میں ہندوستان 24 ویں مقام پر آیا ہے ۔
یہ مطالعہ کرنے والے ادارے دی فیوچر آف فری اسپیچ کا دعویٰ ہے کہ وہ امریکہ کی وینڈربلٹ یونیورسٹی میں ایک آزاداور غیر جانبدار تھنک ٹینک ہے۔
رپورٹ میں اس بات کا اندازہ لگانے کی کوشش کی گئی ہے کہ دنیا بھر میں مختلف اقسام اور مختلف سطحوں کی پابندیوں کا سامنا کرنے والے لوگ اظہار رائے کی آزادی کے کتنےحامی ہیں، اور ان کے خیال میں کن مخصوص مسائل پر لوگوں کو کھل کر بات کرنے اور تنقید کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

دی فیوچر آف فری اسپیچ انڈیکس، 2024۔ گراف: فیوجپر فری اسپیچ ڈاٹ او آر جی۔
اسکینڈینیوین ممالک (ناروے، ڈنمارک اور سویڈن) اور دو جمہوری پسماندہ ممالک (ہنگری اور وینزویلا) آزادی اظہار کی سب سے زیادہ حمایت کرتے ہیں۔ رپورٹ میں پایا گیا ہےکہ مسلم اکثریتی ممالک اور عالمی جنوبی ممالک نے سب سے کم حمایت ظاہر کی ہے۔
یہ سروے دی فیوچر آف فری اسپیچ کے ذریعے تیار کیے گئے تھے اور اکتوبر 2024 میں یو گوو اور اس کے کچھ بین الاقوامی شراکت داروں کے ذریعے نافذ کیے گئے تھے۔ وہ تھنک ٹینک کی پچھلی رپورٹ،’فری اسپیچ کے بارے میں کون پرواہ کرتا ہے؟’ پر مبنی تھا، جو 2021 میں شائع ہوا تھا۔
ہندوستان کا مجموعی اسکور 62.63 ہے۔
سال 2021 اور 2024 میں آٹھ سوالوں پر ہندوستان کے اسکور درج ذیل ہیں۔

ہندوستان کا فیوچر آف فری انڈیکس کا مجموعی اسکور۔ گراف: فیوچر فری اسپیچ ڈاٹ او آرجی۔
اگرچہ آزادی اظہار کی حمایت اور حقیقی سطح میں کافی فرق نظر آتاہے، پھر بھی ہنگری اور وینزویلا کے ساتھ ہندوستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں عوامی مطالبات کے مقابلے میں آزادی اظہار کی حقیقی سطح نسبتاً کم ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی اور جنوبی افریقی ان لوگوں میں شامل ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے آزادی اظہار کی حمایت میں سب سے اہم پیش رفت کی ہے۔ ‘تاہم، مبصرین اور رینکنگ اس بات پر متفق ہیں کہ ہندوستان میں صورتحال بدتر ہو گئی ہے۔’

سال 2021 سے فری اسپیچ کی مجموعی حمایت میں تبدیلیاں۔ 2021 اور 2024 میں کیے گئے سروے کے درمیان فری اسپیچ انڈیکس کے مستقبل کے اسکور کے درمیان فرق۔ گراف:فیوچر فری اسپیچ ڈاٹ او آرجی
رپورٹ میں پایا گیا ہے کہ اگرچہ زیادہ تر ممالک غیرمادی طور پر آزادی اظہار کے لیے کافی حمایت ظاہر کرتے ہیں، لیکن یہی حمایت کم وبیش تقسیم ہو جاتی ہے جب اقلیتوں یا کسی کے اپنے مذہب کے لیے تضحیک آمیز بیانات، ہم جنسی کی حمایت کرنےیا قومی پرچم کی توہین کی بات آتی ہے۔
جبکہ لوگ عام طور پر حکومت پر تنقید کی اجازت دینے کے حق میں ہیں؛ تمام ممالک میں اوسط حمایت 90 فیصد ہے۔
تاہم، ہندوستان ،پاکستان، فلپائن اور سروے سیمپل میں شامل چار افریقی ممالک کے ساتھ ان چند ممالک میں سے ہیں – جہاں 75 فیصد سے کم آبادی کا خیال ہے کہ حکومت کو تنقید کو دبانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

ہندوستان میں مہنگی معلومات فراہم کرنے کے لیے رواداری۔ ان صارفین کا فیصد جو یہ سمجھتے ہیں کہ میڈیا کو اس قسم کی معلومات شائع کرنے کا حق ہونا چاہیے۔ گراف: فیوچر فری اسپیچ ڈاٹ او آر جی
دلچسپ بات یہ ہے کہ جب رپورٹ سیاست دانوں کی ڈیپ فیک تصاویر اپلوڈ کرنے کی خواہش پر غور کرتی ہے تو درجہ بندی یکسر مختلف ہو جاتی ہے: ہندوستان، ہنگری، انڈونیشیا، تائیوان اور جنوبی کوریا کے شہری سب سے زیادہ روادار ہیں، جبکہ وینزویلا، چلی، فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے شہری سب سے کم روادار ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیپ فیک کے بارے میں رائے ایک مختلف منطق کی عکاسی کرتی ہے۔

ہندوستان میں اے آئی سے تیار کردہ مواد کے تئیں رواداری۔ صارفین کا فیصد جو سوچتے ہیں کہ تخلیقی اے آئی کو تخلیق کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔ گراف: فیوچر اسپیچ ڈاٹ او آرجی
رپورٹ میں درج ذیل آزادی اظہار کے مسائل پر بحث کی گئی ہے:
نجی تقریر، میڈیا اور انٹرنیٹ سے متعلق سینسرشپ کو مسترد کرنے کے بارے میں تین سوال۔
حکومت پر تنقید کرنے والے، مذہب کے لیے توہین آمیز، اقلیتی گروہوں کے لیے توہین آمیز، ہم جنس پرست تعلقات کی حمایت کرنے والے یا قومی پرچم کی توہین کرنے والے حساس قسم کے بیانات کی اجازت دینے کی خواہش کے بارے میں پانچ سوال۔
قومی سلامتی اور معاشی استحکام کے تناظر میں آزادی اظہار کو دی جانے والی ترجیح کے بارے میں دو سوال۔
Categories: خبریں