خاص خبر

حکومت کی جانب سے ویب سائٹ بلاک کیے جانے پر دی وائر کا بیان

نومئی 2025 کو دی وائر کے متعدد قارئین نے اطلاع دی کہ وہ دی وائر کی انگریزی ویب سائٹ دی وائر ڈاٹ اِن کو نہیں دیکھ پا رہے ہیں۔ اس بارے میں  دی وائر کا بیان۔

نو مئی 2025 کو دی وائر کے متعدد قارئین نے اطلاع دی کہ وہ دی وائر کی انگریزی ویب سائٹ دی وائر ڈاٹ اِن کو نہیں دیکھ پا رہے  ہیں ۔ اس بارے میں دی وائر کا بیان ۔

§

معزز قارئین،

پریس کی آزادی کے آئینی طور پر دیے گئے حق کی براہ راست خلاف ورزی کرتے ہوئے حکومت ہند نے دی وائر ڈاٹ اِن کو  پورے ملک میں بلاک کر دیا ہے ۔ دی وائر کی ویب سائٹ  کے ویب ایڈریس پر جانے پر انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے کی طرف سے ایک پیغام (نیچے تصویر) میں کہا جا رہا ہے کہ اسے ‘ الکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کےآرڈڑ کے مطابق آئی ٹی ایکٹ، 2000 کے تحت بلاک کیا گیا ہے۔’

ایسے وقت میں جب سچی، منصفانہ اور تعقل پسند آوازیں ، خبریں اور معلومات کے ذرائع ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، ہم اس طرح کی  سینسرشپ کی مخالفت کرتے ہیں۔

ہم اس من مانی کارروائی سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

آپ نے پچھلے دس سالوں میں دی وائر کے کام کو سپورٹ کیا ہے، اور ہمیں امید ہے کہ آپ اس بار بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

ہم اپنے قارئین کو سچی اور درست خبریں فراہم کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ستیہ میو جیتے۔

تاریخ: 09.05.2025