خبریں

گائیں تڑپ تڑپ کر مر رہی ہیں، آخر بی جے پی خاموش کیوں ہے؟ : مایاوتی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر طنز کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ گائیں تڑپ تڑپ کر مر رہی ہیں اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بی جے پی کے لوگ خاموش کیوں ہیں؟

محترمہ مایاوتی نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ بی جے پی حکومت کے گڈ گورننس میں انسانی جان مال کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ اب تو گئو ماتا پر بھی زبردست آفت آ گئی ہے۔ بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں بدعنوانی کی وجہ سے سرکاری امداد یافتہ گوشالاؤں میں بھی گائیں بھوکی پیاسی ہیں اور تڑپ تڑپ کر مر رہی ہیں۔

بی ایس پی صدر نے کہا کہ ویسے تو بی جے پی نے رام مندر کی طرح گئوماتا کو بھی سیاسی اور فرقہ وارانہ مسئلہ بنا لیا ہے لیکن گئوسیوا کے معاملے میں بی جے پی کے لوگ اتنے ظالم اور لاپرواہ کیوں ہیں۔ سابق وزیر اعلی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو گئو ماتا کی حفاظت اور ان کی زندگی کے ساتھ جڑے منصوبوں میں بدعنوانی پر لگام لگانا چاہئے۔

Categories: خبریں

Tagged as: , , , ,