چیف جسٹس جے ایس کیہئر کی صدارت والی آئینی بنچ نے آج کہا کہ رازداری کا حق بنیادی حقوق کے زمرہ میں آتا ہے۔ اس سلسلہ میں آئینی بینچ نے ایم پی سنگھ اور کھڑگ سنگھ معاملے میں عدالت عظمی کے پہلے کے فیصلے کو بھی پلٹ دیا۔
نئی دہلی : سپریم کورٹ نے رازداری کے حق کو بنیادی حق قراردیا ہے۔ چیف جسٹس جے ایس کیہئر کی صدارت والی آئینی بنچ نے آج کہا کہ رازداری کا حق بنیادی حقوق کے زمرہ میں آتا ہے۔ اس سلسلہ میں آئینی بینچ نے ایم پی سنگھ اور کھڑگ سنگھ معاملے میں عدالت عظمی کے پہلے کے فیصلے کو بھی پلٹ دیا۔ ان دونوں معاملات میں سپریم کورٹ نے رازداری کے حق کو بنیادی حقوق کے زمرہ سے باہر رکھا تھا۔ آئینی بنچ آدھار معاملہ میں رازداری کے حقوق کے سلسلہ میں سماعت کررہی تھی۔
امید ہے مودی حکومت تاک جھانک سے باز آئے گی: کانگریس
کانگریس نے آج امید ظاہر کی کہ رازداری کے حق کو بنیادی حق قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد اب مودی حکومت لوگوں کے گھروں میں جھانکنے سے باز آئے گی۔ کانگریس ترجمان منیش تیواری نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پرفوری طورپر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ رازداری کے حق کو بنیادی حق کا درجہ ملنے سے مودی حکومت اب لوگوں کی ذاتی زندگی میں تاک جھانک نہیں کرسکے گی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ سپریم کورٹ نے رازداری کے حق کو بنیادی حق قرار دیا ہے ۔ امید ہے کہ یہ حکم مودی حکومت کو میرے کچن ، بیڈ روم میں جھانکنے اور نجی بات چیت کو ٹیپ کرنے سے روکے گا۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی 9رکنی آئینی بنچ نے کہاہے کہ رازداری کا حق بنیادی حقوق کے زمرہ میں آتا ہے
Categories: خبریں