اس کے ساتھ ہی نچلی عدالت کے ذریعہ20قصورواروں کوعمر قید اور 63ملزمین کو بری کئے جانے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ بینچ نے ریاستی حکومت اورمحکمہ ریلوے کو مہلوکین کے اہل خانہ کو10-10 لاکھ روپئے معاوضہ ادا کرنے کے احکامات دئے ہیں۔
احمد آباد: گجرات ہائی کورٹ نے سرخیوں میں رہنے والے گودھرا سانحہ میں نچلی عدالت کی جانب سے 11قصورواروں کی دی گئی پھانسی کی سزاکو آج عمرقید میں تبدیل کردیا۔ ہائی کورٹ کے جج جسٹس اے ایس دوے اور جسٹس جی آراودھوانی کی بینچ نے آج 11 قصورواروں کو نچلی عدالت کے ذریعہ دی گئی پھانسی کی سزاکو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔
اس کے ساتھ ہی نچلی عدالت کے ذریعہ20قصورواروں کوعمر قید اور 63ملزمین کو بری کئے جانے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ بینچ نے ریاستی حکومت اورمحکمہ ریلوے کو مہلوکین کے اہل خانہ کو10-10 لاکھ روپئے معاوضہ ادا کرنے کے احکامات دئے ہیں۔
غورطلب ہے کہ گودھرا سانحہ 27 فروری 2002 کو ہوا تھا۔ ٹرین کی ایک بوگی کو شرپسندوں نے آگ لگا دی تھی جس میں 59 افراد جل کر ہلاک گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد گجرات میں بڑے پیمانے پر فساد ہوا تھا جس میں 1000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس سانحہ میں ایک خصوصی عدالت نے2011 میں 11 قصورواروں کو پھانسی اور 20 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
Categories: خبریں