کانگریس نے 73، بھارتیہ جنتا پارٹی نے چھ اور شیوسینا نے ایک وارڈ پر جیت درج کی۔ این سی پی اور ایم آئی ایم کھاتہ تک کھولنے میں ناکام رہیں
ممبئی: مہاراشٹر کے ناندیڑ ۔وگھالا میونسپل کاپوریشن انتخابات میں کانگریس نے بازی مارتے ہوئے 81وارڈوں میں سے 73وارڈوں پر جیت درج کی ہے۔ کانگریس نے 73، بھارتیہ جنتا پارٹی نے چھ اور شیوسینا نے ایک وارڈ پر جیت درج کی۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کھاتہ تک کھولنے میں ناکام رہیں۔ ایک وارڈ پر آزاد امیدوار نے جیت درج کی۔ دو وارڈوں کا نتیجہ ابھی آنا باقی ہے۔
اس الیکشن میں مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی اشوک چوہان کی بھی ساکھ داو پر لگی ہوئی تھی۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ عوام نے کانگریس کو حمایت دی ہے۔ کانگریس کی یہ جیت لوگوں کووقف ہے۔ بی جے پی کی جانب سے وزیراعلی دیویندر فدنویس اور کانگریس کی جانب سے مسٹر چوہان اور کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے بھی یہاں تشہیرکی۔
2012میں ہوئے الیکشن میں کانگریس نے 81وارڈوں میں سے 41پر قبضہ کیا تھا جبکہ 12وارڈ پر جیت حاصل کرکے شیوسینا دوسرے نمبر پر رہی تھی۔ اے آئی ایم آئی ایم تیسرے نمبر پر تھی جس نے گیارہ وارڈ میں جیت درج کی تھی۔ بی جے پی محض دو وارڈو پر جیت حاصل کرسکی تھی۔
Categories: خبریں