Maharashtra

شہریت کا ثبوت دینے کے باوجود بنگلہ دیش بھیجے گئے چار ہندوستانی، مغربی بنگال پولیس انہیں  واپس لے کر آئی

مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو مہاراشٹر پولیس نے ہندوستانی شہری ہونے کے باوجود غیر قانونی بنگلہ دیشی ہونے کے شبہ میں حراست میں لیتے ہوئے  بی ایس ایف کے حوالے کر دیا تھا، جس نے انہیں بنگلہ دیش بھیج دیا تھا۔ بنگال پولیس نے بتایا کہ انہیں مطلع  کیےبغیر ہندوستانی شہریوں کوبنگلہ دیش بھیج دیا گیا تھا۔

پہلی جماعت کے بچوں کے لیے فوجی تربیت: مہاراشٹر حکومت کے منصوبے پر اٹھتے سوال

مہاراشٹر حکومت کے پہلی جماعت کے اسکولی بچوں کو فوجی تربیت دینے کے منصوبے نے تعلیم اور بچوں کے حقوق سے متعلق بنیادی خدشات کو جنم دیا ہے۔ حکومت اسے ‘نظم وضبط’ اور ‘حب الوطنی’ کی مثال قرار دے رہی ہے، لیکن یہ قدم بچوں کی ذہنی نشوونما، تعلیم کی آزادی اور جمہوری اقدار کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے۔

سائن بورڈ پر اردو کا جواز پیش کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا؛ آئیے  اردو اور تمام زبانوں سے دوستی کریں

سپریم کورٹ نے مہاراشٹر میں میونسپل  کے سائن بورڈ پر اردو کے استعمال کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا  کہ ‘قانون کی کسی بھی شق کے تحت اردو کے استعمال پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ مراٹھی اور اردو کو آئین ہند کے شیڈول آٹھ کے تحت یکساں مقام حاصل ہے۔’

مدراس ہائی کورٹ نے کامیڈین کنال کامرا کو عبوری پیشگی ضمانت دی

‘نیا بھارت’ ویڈیو کے بعد درج معاملے میں اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کو مدراس ہائی کورٹ نے پیشگی ضمانت دی ہے۔ دریں اثنا، پونے میں مبینہ طور پر شیو سینا (یو بی ٹی) کی جانب سے لگائے گئے ایکناتھ شندے کے کارٹون والے پوسٹر پربھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

مہاراشٹر میں تین ماہ سے بھی کم عرصے میں 800 سے زیادہ فرقہ وارانہ واقعات رونما ہوئے: پولیس

مہاراشٹر میں اس سال جنوری سے اب تک فرقہ وارانہ تشدد کے 823 واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ ایک افسر نے بتایا کہ جنوری میں فرقہ وارانہ فسادات کے سلسلے میں ریاست بھر کے مختلف تھانوں میں کل 156 معاملے درج کیے گئے، فروری میں 99 اور مارچ کے وسط تک 78 معاملے درج کیے گئے۔

شندے نے توڑ پھوڑ کو عمل کا ردعمل کہا؛ کنال کامرا کامعافی مانگنے سے انکار، کہا — بھیڑ سے نہیں ڈرتا

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے کے خلاف طنزیہ تبصرے پر سیاسی تنازعہ کے درمیان اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا نے کہا کہ وہ معافی نہیں مانگیں گے۔ دریں اثنا، سی ایم دیویندر فڈنویس نے کامرا پر آئینی حقوق کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے اور انہیں ‘اربن نکسل’ بتایا ہے۔

نئے ویڈیو پر کنال کامرا کے خلاف ایف آئی آر، شیوسینکوں نےکامیڈی کلب میں توڑ پھوڑ کی

مودی حکومت پر تلخ تبصروں کے لیےمعروف اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا نے اپنے نئے شو ‘نیا بھارت’ میں ‘دل تو پاگل ہے’ گانے کی پیروڈی میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو نشانہ بنایا۔ اس کے بعد شیوسینکوں نے اس کامیڈی کلب میں توڑ پھوڑ کی جہاں یہ شو ریکارڈ کیا گیا تھا۔

کیا اورنگزیب کے مقبرے پر تنازعہ اور ناگپور تشدد کے لیے ماحول تیار کیا گیا تھا؟

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ناگپور میں حالیہ تشدد اور اورنگزیب کے مقبرے کا تنازعہ فلم ‘چھاوا’ کے باعث ہوا تھا۔ تاہم، آلٹ نیوز کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح پچھلے کچھ مہینوں سے پی ایم اور بی جے پی کے مختلف لیڈر اورنگزیب سے متعلق بیان دے کر اس چنگاری کو بھڑکا رہے تھے۔

مہاراشٹر: اورنگزیب کے مقبرے کے حوالے سے فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد تشدد اور آگ زنی، ناگپور میں کرفیو

مراٹھواڑہ علاقے کے سمبھاجی نگر میں مغل بادشاہ اورنگزیب کے مقبرے کو ہٹانے کے ہندوتوا گروپوں کے مطالبے کے بعد پورے مہاراشٹر میں فرقہ وارانہ کشیدگی ہے۔ سوموار کو وی ایچ پی اور بجرنگ دل کی طرف سے ہوئے احتجاج کے دوران ‘کلمہ’ لکھے کپڑے کو جلانے کی افواہ کے بعد ناگپور کے کچھ حصوں میں تشدد پھوٹ پڑا۔

مہاراشٹر: گرام سبھا نے غیرقانونی طور پر مسلم تاجروں کے بائیکاٹ کی قرارداد پاس کی

مہاراشٹر کے اہلیا نگر میں 700 سالہ قدیم کنیف ناتھ مندر کے سالانہ مڈھی میلے میں ملک بھر سے خانہ بدوش برادریوں کے لوگ بڑی تعداد شرکت کرتے ہیں۔ حال ہی میں مڈھی گاؤں کی گرام سبھا میں اس میلے سے مسلم تاجروں کے بائیکاٹ کرنے کی تجویز پر دستخط کیے گئے ہیں۔

رہائی کے بعد سدھیر دھاولے نے کہا – کام جاری رہے گا …

ایلگار پریشد کیس میں گرفتار کیے گئے لوگوں میں سے ایک سدھیر دھاولے 2424 دن کی قید کے بعد رہا ہونے والے نویں شخص ہیں۔ گزشتہ ڈیڑھ دہائی میں کانگریس اور بی جے پی، دونوں حکومتوں میں 10 سال سے زیادہ جیل میں گزارنے کے بعد دھاولے کا کہنا ہے کہ دونوں کی حکمرانی میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ دونوں نے ہر طرح کے اختلاف کو بہت پرتشدد طریقے سے دبایا ہے۔

ایلگار پریشد کیس: ساڑھے چھ سال جیل میں گزارنے کے بعد رونا ولسن اور سدھیر دھاولے کو ملی ضمانت

بامبے ہائی کورٹ نے ایلگار پریشد معاملے میں رونا ولسن اور سدھیر دھاولے کوطویل عرصے تک جیل میں رہنے، الزامات طے نہ ہونے اور 300 سے زیادہ گواہوں سے پوچھ گچھ کیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے ضمانت دی ہے ۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدذات پات کی بنیاد پر عدم مساوات کو ختم  کرنے کے لیے مرکز نے جیل مینوئل میں ترمیم کی

مرکزی وزارت داخلہ نے قیدیوں کے خلاف ذات پات کی بنیاد پر امتیازی سلوک کے بارے میں سپریم کورٹ کے 3 اکتوبر 2024 کے فیصلے کے پیش نظر ذات پات کی بنیاد پر قیدیوں کی درجہ بندی کو ختم کرنے کے لیے جیل مینوئل قوانین میں ترمیم کی ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ دی وائر کی صحافی سکنیا شانتا کی عرضی پر سنایا تھا۔

پَ (ری) وار بنام پَ (ری) وار: اجیت نے شرد سے چھینی این سی پی کی باگ ڈور

جہاں دونوں پارٹیاں 38 سیٹوں پر براہ راست ایک دوسرے سے مقابلہ کر رہی ہیں، وہاں اجیت پوار کی قیادت والی این سی پی 29 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ اس طرح اجیت پوار نے ثابت کر دیا ہے کہ این سی پی اب ان کے نام سے جانی جائے گی۔

مہاراشٹر انتخابات: غیر معمولی سبقت کے ساتھ شندے نے ’حقیقی‘ شیوسینا پر اپنا دعویٰ پختہ کیا

شندے کی شیو سینا نے 81 اور ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا (یو بی ٹی) نے 95 انتخابی حلقوں سے انتخاب لڑا تھا۔ ان دونوں جماعتوں کے درمیان 53 حلقوں میں براہ راست مقابلہ تھا۔ ان میں سے زیادہ تر سیٹوں پر شندے کی پارٹی آگے چل رہی ہے۔

مہاراشٹر: دھاراوی ری ڈیولپمنٹ بنا اہم انتخابی ایشو، اپوزیشن نے اڈانی کے زمین پر قبضہ کرنے کے معاملے پر اٹھائے سوال

ممبئی کے دھاراوی میں مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے بارے میں معلومات اور شفافیت کے فقدان کے باعث حکمراں اور اپوزیشن، دونوں ان کا استحصال کر رہے ہیں۔

سپریم کورٹ نے جیل مینوئل میں ذات پات کی بنیاد پر تفریق کو غیر آئینی قرار دیا

عدالت دی وائر کی صحافی سکنیا شانتا کی جانب سے دائر ایک پی آئی ایل کی سماعت کر رہی تھی، جس میں انہوں نے اپنی پڑتال کی بنیاد پر بتایا ہے کہ کئی ریاستوں کے جیل مینوئل جیلوں میں ذات پات کی بنیاد پر تفریق کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، دراصل جیلوں کے اندر کام تفویض کیے جانے میں امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔

بدلاپور جنسی ہراسانی کیس: مبینہ انکاؤنٹر میں ملزم ہلاک، اہل خانہ نے اٹھائے سوال

مہاراشٹر کے بدلاپور میں دو بچیوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کے معاملے میں ملزم سوئپر کو سوموار کو تھانے میں مبینہ طور پر پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اہل خانہ نے پولیس کے دعوے کو چیلنج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پولیس نے اس پر اقبالیہ بیان کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔

مہاراشٹر: سپریم کورٹ کو یقین دہانی کے ایک سال بعد بھی ہیٹ اسپیچ کے معاملوں میں کوئی کارروائی نہیں

اپریل 2023 میں سپریم کورٹ میں ایک عرضی کی سماعت کے دوران مہاراشٹر حکومت نے ‘ہیٹ اسپیچ’ کے معاملوں میں کارروائی کی بات کہی تھی، لیکن اب آر ٹی آئی سے پتہ چلا ہے کہ کل 25 میں سے 19 معاملوں میں چارج شیٹ بھی داخل نہیں ہوئی ہے۔ 16معاملےسکل ہندو سماج کی ریلیوں سے متعلق ہیں۔

مہاراشٹر: بی جے پی لیڈر کی دھمکی — مسجدوں میں گھس کر مسلمانوں کو ماریں گے، پارٹی نے خود کو  بیان سے الگ کیا

سابق مرکزی وزیر نارائن رانے کے بیٹے اور بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے نے ہندو سنت مہنت رام گیری مہاراج کی حمایت میں منعقد ایک جلسے میں دھمکی دی کہ اگر سنت کو نقصان پہنچایا گیا تو وہ مسجدوں میں گھس کر مسلمانوں کو ماریں گے۔ بی جے پی نے کہا ہے کہ کسی بھی لیڈر کو ایسے بیان نہیں دینے چاہیے۔

گائے کے گوشت کے شبہ میں حملے کا شکار ہونے والے بزرگ کا الزام؛ ’حملہ آوروں نے کہا وہ مجھے چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیں گے‘

یہ واقعہ بدھ کو دھولے-سی ایس ایم ٹی ایکسپریس میں پیش آیا تھا۔ جلگاؤں کے رہنے والے بزرگ اپنی بیٹی سے ملنے کلیان جا رہے تھے، جب کچھ لوگوں نے ان پر غیر قانونی طور پر گائے کا گوشت لے جانے کا الزام لگاتے ہوئے حملہ کر دیا تھا۔ پولیس نے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتیہ نیائے سنہتا کی نسبتاً ہلکی دفعات کا اطلاق کیا، نتیجے کے طور پر ایک ہی دن میں ملزمین کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

مہاراشٹر: ٹرین میں گائے کا گوشت لے جانے کے شبہ میں 72 سالہ بزرگ پر حملہ

یہ واقعہ بدھ کو دھولے-سی ایس ایم ٹی ایکسپریس میں پیش آیا۔ جلگاؤں کے رہنے والے بزرگ اپنی بیٹی سے ملنے کلیان جا رہے تھے، جب کچھ لوگوں نے ان پر غیر قانونی طور پر گائے کا گوشت لے جانے کا الزام لگاتے ہوئے حملہ کر دیا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا ہے کہ بزرگ بھینس کا گوشت لے جا رہے تھے، جس پر پابندی نہیں ہے۔

پولیس حراست میں اموات کے لیے کون ذمہ دار ہے؟

نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پچھلے پانچ سالوں میں پولیس حراست میں سب سے زیادہ اموات کے معاملے میں مدھیہ پردیش تیسرے نمبر پر ہے۔ اگست 2023 میں حکومت نے بتایا تھا کہ 1 اپریل 2018 سے 31 مارچ 2023 تک اس طرح کی اموات کے معاملے میں گجرات پہلے اور مہاراشٹر دوسرے نمبر پر تھا۔

’یوگا گرو‘ سے ’بزنس ٹائیکون‘ تک کے سفر میں رام دیو کے تمام فراڈ بے نقاب ہو چکے ہیں

یوگا گرو اور کاروباری رام دیو اور ان کی کمپنی پتنجلی آیوروید کو اس ہفتے ملک کی تین مختلف عدالتوں سے دھچکا لگا ہے۔ تاہم، یہ ان کےلیے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ جیسے جیسے ان کی کاروباری سلطنت وسیع ہوتی گئی ہے، ان کے حوالے سے تنازعات سامنے آتے رہے ہیں۔

نو ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری، الیکشن میں ٹکٹ نہ پانے والے بی جے پی لیڈروں کو عہدہ  

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سنتوش گنگوار کو جھارکھنڈ کا گورنر بنایا گیا ہے۔ چھ بار کے ایم پی گنگوار کو لوک سبھا انتخابات میں ٹکٹ نہیں ملا تھا۔ ان کے علاوہ تریپورہ کے سابق نائب وزیر اعلیٰ جشنو دیو ورما، سابق راجیہ سبھا ایم پی او پی ماتھر، سابق لوک سبھا ایم پی سی ایچ وجئے شنکر کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔

جیل مینوئل میں ذات پات کی بنیاد پر تفریق سے متعلق ضابطے پر سپریم کورٹ کا اظہار تشویش، نوڈل افسر کی تعیناتی کا اشارہ

عدالت دی وائر کی صحافی سکنیا شانتا کی جانب سے دائر ایک پی آئی ایل کی سماعت کر رہی تھی، جس میں انہوں نے اپنی تفتیش کی بنیاد پر بتایا ہے کہ کئی ریاستوں کے جیل مینوئل جیلوں میں ذات پات کی بنیاد پر تفریق کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، دراصل جیلوں کے اندر کام تفویض کیے جانے میں امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔

گووند پانسرے کے اہل خانہ نے کہا، ’سناتن سنستھا ایک دہشت گرد تنظیم ہے، اس کی جانچ ہونی چاہیے‘

تعقل پسند اور انسداد توہم پرستی کے کارکن 82 سالہ گووند پانسرے کو 16 فروری 2015 کو کولہا پور میں مارننگ واک سے گھر لوٹتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ قتل کے ملزم ہندوشدت پسند گروپ ‘سناتن سنستھا’ کے رکن ہیں۔

مہاراشٹر: چائلڈ ٹریفکنگ کے الزام میں گرفتار کیے گئے مدرسہ کے اساتذہ کے خلاف نہیں ملا کوئی ثبوت

سال 2023 میں ریلوے پولیس نے مہاراشٹر کے دو اسٹیشنوں سے مدرسہ کے پانچ اساتذہ کو بچوں کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرکے انہیں تقریباً ایک ماہ تک جیل میں رکھا تھا۔ اب اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد جی آر پی نے کہا ہے کہ یہ پورا معاملہ ‘غلط فہمی’ کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔

مہاراشٹر: ملک کی امیرترین ریاست میں بھرتی گھوٹالوں کی وجہ سے خودکشی کی راہ پر نوجوان

مہاراشٹر ملک کی سب سے بڑی معیشت والی ریاست ہے، لیکن برسوں سے سرکاری نوکری کی تیاری کرنے والے اس کے ہزاروں نوجوان شہری پیپر لیک یا کسی اور گھوٹالے کی وجہ سے امتحان رد ہونے کے بعد مایوس ہوکر خودکشی جیسے مہلک قدم اٹھا رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات: دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں میں 89 سیٹوں پر ووٹنگ، کئی سیٹوں پر دلچسپ مقابلہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو آسام، بہار، چھتیس گڑھ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، راجستھان، تریپورہ، اتر پردیش، مغربی بنگال اور جموں و کشمیر کی کل 89 سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ اس مرحلے میں نریندر مودی کابینہ کے تین وزراء، دو سابق وزرائے اعلیٰ، دو سابق وزرائے اعلیٰ کے بیٹوں سمیت کئی بڑے لیڈروں کی عزت داؤ پر ہے۔

مہاراشٹر: ’2014 سے پہلے اچھے دن تھے، مودی سرکار سرمایہ داروں اور تاجروں کی سرکار ہے‘

ویڈیو: مہاراشٹر کے ودربھ علاقے میں امراوتی لوک سبھا سیٹ پر کسان مودی حکومت سے ناراض ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس سالوں سے انہیں اپنی فصلوں کی مناسب قیمت نہیں ملی۔ امراوتی کے آس پاس کے اضلاع میں سویا بین، کپاس، باجرا، چنا اور گیہوں کی پیداوار ہوتی ہے۔ کسانوں کی خودکشی بھی یہاں ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ان موضوعات پر کسانوں سے بات چیت۔

مہاراشٹر: رام مندر تقریب کے دوران ہوئی جھڑپوں کے بعد ممبئی میں بلڈوزر کارروائی کی گئی

اتوار کو ممبئی کے میرا روڈ کے نیا نگر میں اس وقت جھڑپیں ہوئی تھیں، جب شری رام شوبھا یاترا علاقے سے گزر رہی تھی۔ 22 جنوری کی رات تک پولیس نے جھڑپ کے سلسلے میں ایک درجن سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ علاقے میں 15 ‘غیر قانونی’ جائیدادوں کو بلڈوز کر دیا گیا ہے۔

مہاراشٹر: حاجی ملنگ درگاہ کے ہندو ٹرسٹی بولے – اسے سیاسی فائدے کے لیے مندر بتایا جا رہا ہے

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ وہ تھانے ضلع میں واقع حاجی ملنگ درگاہ کو آزاد کرانے کے لیے پرعزم ہیں۔ پچھلی چند دہائیوں سے ہندو فریق اس درگاہ کو مندر کہتے آ رہے ہیں۔ تاہم، اس درگاہ کی دیکھ بھال کرنے والے ہندو ٹرسٹی سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے حوالے سے کہتے ہیں کہ درگاہ ایک مخلوط ڈھانچہ ہے، جس پر ہندو یا مسلم قانون نہیں چلایا جا سکتا۔

مہاراشٹر: ادھو ٹھاکرے اڈانی گروپ کے خلاف ریلی کی قیادت کریں گے

شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما ادھو ٹھاکرے نے 16 دسمبر کو ممبئی میں اڈانی گروپ کے دفتر تک ہونے والے مارچ کی قیادت کرنے کا اعلان کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ریاستی حکومت دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں اس کاروباری گروپ کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔

مہاراشٹر: ناندیڑ سرکاری ہسپتال میں 24 گھنٹوں میں 24 موت، حکومت نے تحقیقات کے حکم دیے

مہاراشٹر کے ناندیڑ میں ڈاکٹر شنکر راؤ چوہان سرکاری میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں 30 ستمبر سےایک اکتوبر کے درمیان 24 گھنٹوں میں 12 نوزائیدہ بچوں سمیت 24 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اس ہسپتال کا نام سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر ایم ایل اے اشوک چوہان کے والد کے نام پر ہے۔ ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ صورتحال تشویشناک ہے۔ ہسپتال مالی بحران سے گزر رہا ہے۔

سنبھاجی بھڑے کا سچ

ویڈیو: سنبھاجی بھڑے ایک ایسا نام ہے جو ہمیشہ سرخیوں میں رہتا ہے۔ سنبھاجی کو پورے مہاراشٹر میں ایک کٹر دائیں بازو کے رہنما کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے مبینہ طور پر جولائی میں امراوتی میں ایک پروگرام کے دوران مہاتما گاندھی کے بارے میں متنازعہ بیان دیا تھا۔ اس بیان کے بعد ریاست میں ان کے خلاف احتجاجی مظاہرے دیکھنے کو ملے تھے۔

ملک میں دلتوں کے خلاف مظالم کیوں بڑھ رہے ہیں؟

ویڈیو: گزشتہ چند مہینوں میں مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش سے دلت برادری کے لوگوں پر مظالم کے دل دہلا دینے والے واقعات سامنے آئے ہیں۔ تاہم، ان معاملات میں کی جانے والی کارروائی افسوسناک حد تک کم ہے۔ اس بارے میں ونچت بہوجن اگھاڑی سے وابستہ پریہ درشی تلانگ سے بات چیت۔

مہاراشٹر: عشرت جہاں انکاؤنٹر پر لکھی گئی کتاب سے متعلق  تقریب کو پولیس کیوں نہیں ہونے دے رہی

ممبئی ٹرین بلاسٹ کیس میں پھنسائے گئے اور پھر بری کیے گئے واحد شیخ کی عشرت جہاں انکاؤنٹر پر لکھی کتاب عوامی معلومات، سی بی آئی کی تحقیقات اورعشرت کے اہل خانہ سے بات چیت پر مبنی ہے۔ تاہم، مہاراشٹر پولیس اس سے متعلق پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہ دیتے ہوئے کتاب کو’حکومت مخالف’ بتا رہی ہے۔