فکر و نظر

اداریہ : ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے

آپ کا تعاون بیش قیمتی ہے اور اس کے لئے ہم آپ کے بےحد شکرگزار ہیں۔

Urdu_Posterدی وائر میں  بی جے پی صدر امت شاہ کے بیٹے جے شاہ کے کاروبارکی خبر شائع کرنے کے بعد مدیران کے خلاف  ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کی خبر آئی تھی ،اس کے بعد سے  ہی ہمیں ڈھیروں پیغام موصول ہو رہے ہیں، ان میں مبارکباد یاں ہیں، حوصلہ افزائی ہےاور ہمارے ساتھ کھڑے ہونے کی یقین دہانی  ہے۔

ہمارے پڑھنے والے،دوست احباب اور  صحافی یوں کہیے کہ  ہر جگہ سے لوگوں نے ہرممکن مدد  کی بات لکھ کر ہماری بے پناہ حوصلہ افزائی کی  ہے۔لوگ  سچ مچ ہماری مدد کررہے  ہیں۔ دی وائر اور اس کی صحافت کے لئے ہمیں مالی  تعاون ملا ہے۔ یہ  بےحد خوش کن ہے کہ لوگ فراخدلی سے اظہار رائے کی آزادی کے لیے مدد کر رہے ہیں ،یہ وہ لوگ ہیں جو ہر طرح کے دباؤ سے آزاد اور بے خوف میڈیا کی ضرورت کو سمجھتے ہیں۔لیکن کچھ لوگ یہ بھی سوچ سکتے ہیں کہ دی وائر کو مالی تعاون  کی ضرورت ہی کیوں پڑی؟ کیوں ہم اپنے خرچ کے لئے کراؤڈفنڈنگ کر رہے ہیں؟

دی وائر کی تاسیس ایک غیرمنافع بخش تنظیم کے طور پرہوئی ۔ جب اس کو  شروع کیا گیا تھا، تب ملک میں ایسا کبھی نہیں ہوا تھا، کبھی ایسا کرنے کی کوشش بھی نہیں ہوئی تھی۔مئی 2015 میں اجرا کے بعد شروعاتی مہینوں میں یہ بغیرکسی فنڈ کے بانی مدیران  کی معمولی سرمایہ کاری کے سہارے چلا۔ اس وقت بھی ہمارے ساتھ جُڑے قلمکاروں  نے بغیر کسی فیس کے لکھنے کی فیاضی دکھائی۔اس کے کچھ وقت بعد فنڈآنے شروع ہوئے۔ کچھ معروف لوگ اور فاؤنڈیشن سامنے آئے، جو آزاد میڈیا پلیٹ فارم کی ضرورت کوسمجھتے تھے۔ہم ان فنڈ دینے والوں کے بے حد شکرگزار ہیں، لیکن ان کی مدد ہمارے لیے کافی نہیں ہے۔ اس صورت  میں ایسے قارئین  جو ہماری صحافت کو پسند کرتے ہیں، ان سے ملنے والی مدد کے سہارے ہی ہم کھڑے ہوئے ہیں۔

ان کی اس مدد میں ہم دی وائر کی بنیادی قدروں  کو دیکھتے ہیں،ملک کوجس طرح کی صحافت کی ضرورت ہے، جو ملک کے لئے مناسب ہے، اس کے لیے پوری طرح سے ہماری سپردگی ہے۔اس مالی مدد(خواہ وہ چھوٹی ہو یا بڑی)کی وجہ سے ہی ہم اپنا کام کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں،اور امید ہے کہ یہی تعاون آگے بڑھنے اور ہماری صحافت کو بڑھاوا دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

کسی بھی طرح کامقدمہ اور مقدمے کی دھمکیاں ہمیں نہیں ڈرا سکتیں۔ اس سے ہماری سچ بولنے کی قوت اور بڑھے‌گی، بالخصوص  ایسے وقت میں جب میڈیا کا ایک بڑا حصہ اپنی  ذمہ داریوں کو بھول چکا ہے۔ایسے  وقت میں ہمارے فنڈ کی اپیل صرف مقدمےبازیوں سے نمٹنے کے لئے نہیں ہے، بلکہ دی وائر کے کام کرتے رہنے کے لئے بھی ضروری ہے۔ اس کام میں ان سب کی حصہ  داری ہے، جو بے خوف صحافت میں یقین رکھتے ہیں۔

بقول فیضؔ ؛ ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے

آپ کا تعاون بیش قیمتی ہے اور اس کے لئے ہم آپ کے بےحد شکرگزار ہیں۔

  • دی وائر اردو کی خدمات کو سلام. اداریہ نہایت موثر اور قابل ستائش ہے… ہندوستانی اردو داں قارئین کم از کم ہند سے ایک ایسے غیرجذباتی، غیرمتعصب اور منصفانہ رپورٹنگ کے حامل نیوز پورٹل کے منتظر تھے جسے پڑوسی ملک کی سینکڑوں معیاری نیوز ویب سائٹس کے مقابلے میں ترجیحاً مطالعہ کیا جا سکے… بےشک دی وائر اردو اس خلا کو پُر کر رہا ہے…
    دی وائر انتظامیہ اور اسٹاف کو دلی مبارک باد

    • maazkalim

      اور میاں، “مبارکباد”-واد تو ٹھیک ہے لیکن لیکن صرف مبارکبادوں سے ملے حوصلے سے اس دور میں کوئی کام نہیں چل سکتا. *پُورا

  • SyeD FahaD AkhteR

    آداب
    میں آپکے اس جذبے کو سلام کرتا ہوں ، اس دور میں جہاں حکومت میڈیا پر پوری طرح اپنا قبضہ کر رکھا ہے، بالخصوص ایسے وقت میں آپ اپنے قلم کے سہارے دنیا کو سچ دکھانے میں ذرا بھی کوتاہی نا برت رہیں ہوں تو یقیناً ایسے وقت میں ہمارا ساتھ آپکے ساتھ رہے گا ، اور اک ریڈر ہونے ناطے ہم ہر ممکن مدد لیے تیار ہیں ،
    برائے مہربانی آپ اپنا اکاؤنٹ ہمارے میل پر شیئر کریں .

    سید فہد اختر

    • maazkalim

      ہونے کے ناطے* حکومت نے* مدد کے لیے* اکاؤنٹ
      یہ، کہ آپکی Disqus® ID سے آپکا email پتہ معلوم ہو نہیں سکتا. اور دوسری یہ، کہ صرف اپنے account سے کسی کے ذاتی کھاتِہ میں بھیجنے کا تو نمبر* پہلی بات خطرہ اٹھانے کے بجائے آپ*
      https://instamojo.com/FIJ/donations-for-the-wire/ :دوسرے ذریعے سے بھی مدد پہونچا سکتے ہیں

  • Abdul Wahid

    دی وائر اردو کی خدمات کو سلام. اداریہ نہایت موثر اور قابل ستائش ہے.