نئی دہلی : اس سال اپریل کی پہلی تاریخ کو راجستھان کے باشندہ پہلو خان پر 200مسلح لوگوں نے حملہ کیا،جس کی وجہ سے حملے کے دو دن بعد ان کی موت ہوگئی۔یہ لوگ مبینہ طور پر گئو رکشک تھےاور پہلو پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ وہ گئو کشی میں شامل ہے۔آج یہاں حقوق انسانی کی مختلف تنظیموں کی طرف سے پریس کانفرنس کے دوران ایک رپورٹ جاری کی جارہی ہے،جس میں یہ کہا گیا ہے کہ پولیس پہلو خا ن کے قاتلوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔پریس کانفرنس کی لائیو اسٹیریمنگ کے لیے کلک کیجیے۔
Categories: حقوق انسانی, خبریں, ویڈیو