پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے تقریباََ دو لاکھ روپے نقد، سی ڈی اور دیگر سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
غازی آباد: چھتیس گڑھ پولیس نے جبراََ وصولی کے ایک معاملے میں سینئر صحافی ونود ورما کو اترپردیش کے اندراپورم میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔غازی آباد کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے مسٹر ورما کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح سویرے تقریباََ تین بجے چھتیس گڑھ پولیس نے غازی آباد پولیس کے ساتھ مل کر ویبھو کھنڈ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے تقریباََ دو لاکھ روپے نقد، سی ڈی اور دیگر سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
مسٹر ورما ایڈیٹرس گلڈ اف انڈیا کے بھی رکن ہیں۔ اس وقت وہ چھتیس گڑھ کانگریس کے میڈیا سیل سے منسلک ہیں۔ ان کے خلاف جبراََ وصولی کا معاملہ درج ہے۔خیال رہے کہ مسٹر ورما بی بی سی، امر اجالا ڈیجیل محکمہ اور دیگر کئی اداروں میں کام کرچکے ہیں۔ دوسری طرف صحافی تنظیموں اور اپوزیشن جماعتوں نے مسٹر ورما کی گرفتاری کو پریس کی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔
ان کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر صحافی ارملیش سنگھ نے اپنے فیس بک پر لکھا ہے ؛ان کی گرفتاری کا یہ طریقہ مجھے ایمرجنسی کی یاد دلا رہا ہے۔ مسٹر ورما کی گرفتاری پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔
Categories: خبریں