خبریں

گجرات :پولیس نے کیا اکشردھام دہشت گردانہ حملے کے ’ماسٹرمائنڈ‘ کو ہوائی اڈے سے پکڑنے کا دعویٰ

پولیس کا الزام ہے کہ سازش کرنے والے شخص اجمیری اس معاملہ میں نام آنے کے بعد سے فرار ہوگیا تھا۔

Akshardham_UNIUrduاحمد آباد: گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر میں واقع مشہور اکشردھام مندر پر ستمبر 2002 میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سازش کرنے والے ایک اہم ملزم کو آج یہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل ہوائی اڈے سے پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض سے ایک پرواز کے ذریعہ یہاں پہنچے عبدالرشید اجمیری کو پولیس کی کرائم برانچ نے پکڑ لیا۔اسےپوچھ تاچھ کےلئے لے جایا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گاندھی نگرمیں وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ سے بالکل نزدیک واقع اس مندر پر 24ستمبر 2002 کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں دو دہشت گردوں سمیت 30سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئےتھے۔مندر کی سلور جوبلی تقریب میں گزشتہ دو نومبر کو ہی وزیراعظم نریندرمودی نے شرکت کی تھی۔

پولیس کا الزام ہے کہ سازش کرنے والے شخص اجمیری اس معاملہ میں نام آنے کے بعد سے فرار ہوگیا تھا۔اس معاملے میں پوٹا عدالت نے چھ قصورواروں میں سے تین کو پھانسی اور دیگر کو عمر قید کی سزا دی تھی جسے عدالت نے بھی برقرار رکھاتھا لیکن بعد میں ہائی کورٹ نے انہیں بری کردیا تھا۔

(خبررساں ایجنسی  یواین آئی اردو کے ا ن پٹ کے ساتھ)