خبریں

کتاب میں اٹھا ٹرمپ کے ذہنی صحت پر سوال

وہائٹ ہاؤس نے کہا، ٹرمپ کا نفسیاتی علاج نہیں ہوگا، ٹرمپ نے کتاب کو بتایا جھوٹ کا پلندہ۔

Photo: Reuters

Photo: Reuters

واشنگٹن : امریکہ کے صدر کی ذہنی صحت کو لےکر اٹھ رہے سوالوں کے درمیان وہائٹ ہاؤس نے منگل کو کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی اس ہفتے ہونے والی  تفتیش میں نفسیاتی جانچ شامل نہیں ہوگی۔ نفسیاتی جانچ‌کے تعلق سے سوال پوچھے جانے پر ترجمان ہوگن گڈلے نے نا میں جواب دیا۔گڈلے نے ایئر فورس ون ہوائی جہاز میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا، وہ بہت عقلمند ہیں۔   جمعہ کو والٹر ریڈ ہسپتال میں امریکی صدر کی جانچ ہوگی اور اس کی رپورٹ عوامی کی جائے‌گی۔

سال 2016 کے صدر انتخاب کے دوران 71 سالہ ٹرمپ نے اپنے ڈاکٹر ہیرلڈ بورنسٹین کا ایک خط شائع کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کی جسمانی صحت بہت اچھیہے۔حال ہی میں شائع ایک کتاب میں ان کی ذہنی صحت کو لےکر خدشات کا اظہار کیا گیا ہے جس سے ناراض ہوکر ٹرمپ نے اس ہفتے ٹوئٹر پر اپنے آپ کو بہت ہی عقلمند اور ہوشیاربتایا۔

اپنی ذہنی صحت کو لےکر ہو رہی تنقید سے بےنیاز امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چھ جنوری کو خود کو جینئس قرار دیا۔ ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا، ایک سال کے گہرے مطالعہ کے بعد روس کے ساتھ اتحاد کی بات کوری افواہ ثابت ہوئی۔ اب فیک نیو میڈیا دماغی حالت اور دانشمندی کے بارے میں چلّا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کو جینئس مانتے ہیں۔فائر اینڈ فیوری : انسائڈ دی ٹرمپ وہائٹ ہاؤس کتاب میں ان کی دماغی حالت کو لےکر باتیں کی گئی ہیں۔ اس کو لےکر ٹرمپ نے ٹوئٹ کئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکّی ہیلی کا کہنا ہے کہ وہائٹ ہاؤس میں کوئی بھی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذہنی صحت کے بارے میں سوال نہیں اٹھاتا ہے۔ ایک متنازع کتاب میں امریکی صدر پر لگے الزامات پر جواب دیتے ہوئے ہیلی نےمذکورہ بات کہی۔امریکی حکومت میں کیبنیٹ سطح کی پہلی ہندوستانی-امریکی ہیلی نے ٹرمپ انتظامیہ کے ملازمین‎ کا بچاؤ کرتے ہوئے انھیں وفادار اور عزت کرنے والا بتایا۔

صحافی مائکل وولف کی کتاب فائر اینڈ فیوری : انسائڈ دی ٹرمپ وہائٹ ہاؤس کی اشاعت کے بعد ہیلی ٹرمپ کا بچاؤ کر رہی تھیں۔ اس کتاب کے مضمون نگار کا دعویٰ ہے کہ اوول آفس میں بدانتظامی سے واقف قریب 200 لوگوں کا انہوں نے انٹرویو کیا ہے۔

وولف نے کتاب میں لکھا ہے کہ ٹرمپ کے آس پاس رہنے والے لوگ لگاتار عہدے پر بنے رہنے کے لئے ان کی عقلمندی اور صلاحیت پر سوال اٹھاتے رہتے ہیں۔ ہیلی نے اتوار کو کہا، میں وہائٹ ہاؤس میں موجود لوگوں کے بارے میں جانتی ہوں۔ وہ اپنے ملک سے پیار کرتے ہیں اور ہمارے صدر کی عزتکرتے ہیں… صدر کی ذہنی حالت کے بارے میں کوئی سوال نہیں اٹھاتا۔

انہوں نے کہا، میں ایسے کسی بات کے لئے دعویٰ نہیں کر سکتی۔ میں نہیں جانتی کہ اسٹیو بینن کے ساتھ 200 انٹرویو کی بات ہے، یا پھر ان کے ساتھ 200 انٹرویو کی بات ہے، لیکن میں آپ کو بتا سکتی ہوں کہ، میں ان لوگوں کو جانتی ہوں۔ میں ان لوگوں کے ساتھ کام کرتی ہوں۔ 71 سالہ ٹرمپ بھی لگاتار اس کتاب کو جھوٹ کا پلندہبتا رہے ہیں۔