خبریں

دوسری تہذیبوں سے عدم واقفیت کٹّر راشٹروادکو بڑھاوا دیتی ہے : نوبل لاریٹ

ہندوستان آئے نوبل ایوارڈ یافتہ پروفیسر ڈیوڈ جوناتھن گراس نے کہا کہ کٹّر راشٹرواد کے ماحول میں علم کی روشنی جلانے کی ذمہ داری نوجوانوں پر ہے۔

Photo: PTI

Photo: PTI

کولکاتہ : نوبل ایوارڈ یافتہ پروفیسر ڈیوڈ جوناتھن گراس نے کہا کہ دیگر تہذیبوں کے بارے میں عدم واقفیت سے کٹّر راشٹر واد کو بڑھاوا ملتا ہے اور اس طرح کے ماحول میں علم کی روشنی جلانے کی ذمہ داری نوجوانوں پر ہے۔گراس کو سال 2004 میں طبیعیات کے نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔

گزشتہ منگل کو ہندوستانی شماریاتی ادارہ (آئی ایس آئی) کے 52ویں کنووکیشن میں اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ دیگر تہذیبوں کے بارے میں عدم واقفیت سے کٹّر راشٹروادکو بڑھاوا ملتاہے اور مستقبل کے شہری ہونے کے ناطے آپ لوگوں (جوان) پر اس ماحول میں علم کی روشنی جلانے کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا، ‘ پوری انسانیت کچھ ہزار سال پہلے ایک ہی ماں سے پیدا ہوئی ہے، اس بات کو ہم کیسے بھول سکتے ہیں اور نسلی اور مذہبی تعصب برداشت کر سکتے ہیں۔ ہماری نسل نے آپ کو بڑے پیمانے پر پھیلے عدم مساوات سے نمٹنے کے لئے چھوڑ دیا ہے جو اب بھی ان ممالک میں موجود ہیں۔ اب بھی بیکار کی جنگ، تشدد، خطرہ، مذہبی تعصب اور دہشت پسرا ہوا ہے۔ ‘

انہوں نے نئی نسل کو ملک کے مسائل کا مقابلہ کرنے اور اس کو سلجھانے کی صلاح دی۔ انہوں نے کہا، ‘ آپ لوگ دراصل کچھ سو سال پہلے رہ رہے راجاؤں اور رانیوں سے اچھیزندگی جی رہے ہیں۔ ‘ انہوں نے کہا کہ اس خصوصی اختیارات کی وجہ سے نوجوانوں کو ملک کی ترقی کے کاموں میں لگنا چاہیے۔

گراس نے کہا کہ وہ طالب علموں کو اپنے دل کی سننے کی صلاح دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘ آپ کے سامنے کافی مشکل  ہو سکتی ہیں لیکن آپ وہ پتا کریں کہ آپ کو اصل خوشی کس چیز سے ملتی ہے اور ممکن ہو تو ویسا ہی کریں۔ اپنے ہدف کو بلند رکھیں اور ناکام ہونے کی ہمت بھی رکھیں۔ ‘

بعد میں گراس نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ہندوستان میں آئی ایس آئی اور آئی آئی ٹی جیسے ادارہ کافی اعلیٰ ہیں لیکن ان کی تعداد کم ہے۔