خبریں

جج تنازعے کی میڈیا رپورٹنگ پر روک کے متعلق عرضی پر سماعت سے انکار 

چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ اس معاملے کی سماعت تبھی ہوگی، جب سپریم کورٹ کی رجسٹری عرضی درج کرکے سماعت کے لئے فہرست میں شامل کرے‌گی۔

Photo: PTI

Photo: PTI

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے 12 جنوری کے پریس کانفرنس میں چار سب سے سینئر ججوں کے ذریعے اٹھائے گئے مدعوں کی اشاعت کرنے، ان پر گفتگو کرنے یا ان کو سیاسی بنانے سے میڈیا کو روکنے کی مانگ کرنے والی عرضی پر سماعت سے آج انکار کر دیا۔چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ وہ اس معاملے کی سماعت تبھی کرے‌گی، جب سپریم کورٹکی رجسٹری اس عرضی کو درج کرکے سماعت کے لئے فہرست میں شامل کرے‌گی۔

عرضی میں اس کو فوراً درج فہرست کئے جانے اور سماعت کئے جانے کی مانگ کی گئی تھی۔  عرضی میں ‘ 12 جنوری کو ہوئے پریس کانفرنس کا موضوع مواد کی اشاعت کرنے، اس پر گفتگو کرنے، اس کو سیاسی بنانے یا اس پر بحث کرنے پر فوراً اثر سے ‘ روک لگانے کی مانگ کی گئی ہے ‘ تاکہ ادارہ کو اور نقصان سے بچایا جا سکے۔  ‘

جسٹس جے چیلمیشور، جسٹس رنجن گگوئی، جسٹس مدن بی لوکر اور جسٹس کورین جوزف نے 12 جنوری کو ایک غیرمتوقع نپریس کانفرنس میں سپریم کورٹمیں معاملوں کو بنچ کو دیے جانے سمیت کئی مسائل اٹھائے تھے۔