عالمی خبریں

سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے بعد جعلی فالوورز کا انکشاف ،تفتیش کا آغاز

امریکی اخبار نیویورک ٹا یمز کے مطابق دو لاکھ سے زائد اعلیٰ شخصیات نے نجی کمپنی کے ذریعہ اپنے فالوورز خریدے اس حوالے سے معاملہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Twitter

نیویارک: سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے بعد بڑے پیمانے پر جعلی فالوورز کی خریدو و فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی اخبارنیویورک تایمزکے مطابق دو لاکھ سے زائد اعلیٰ شخصیات نے نجی کمپنی کے ذریعہ اپنے فالوورز خریدے اس حوالے سے معاملہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک نجی کمپنی ڈیوومی کے کاروباری ریکارڈ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دو لاکھ سے زائد معروف شخصیات، سیاستدانوں اور دیگر صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے فالوورز خریدے۔اخبار کے مطابق اسی کمپنی کے ایک خریدار معروف شیف پال ہالی ووڈ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اپنا اکاؤنٹ ہی ختم کردیا اور جواب دیا کہ ان کا تو اکاؤنٹ ہی نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹوئیٹر بورڈ اور ہاؤس آف لارڈز کی ممبر مارتھا لین فاکس نے بھی اسی کمپنی کی خدمات حاصل کیں ۔ٹوئیٹر کی جانب سے بیان میں ایسے اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے جبکہ نیو یارک کے چیف پراسیکیوٹر نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔