مرکزی حکومت سے اس بارے میں قانون بنانے کی گزارش کرتے ہوئے حیدر آباد سے رکن پارلیامنٹ اویسی نے کہا کہ ایسا کہنے والے شخص کو تین سال کی جیل ہونی چاہیے۔
آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اےآئی ایم آئی ایم) کے صدر اسدالدین اویسی نے منگل کو پارلیامنٹ میں مانگ کی کہ ملک کے مسلمانوںکو پاکستانی بلانے پر سزا دینے کے لئے قانون لانا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی ایسا کہتا ہے تو اس کو تین سال کی سزا دینی چاہیے۔
AIMIM President Asaduddin Owaisi demanded today in Lok Sabha that the Centre bring a law to punish with three-year jail term any person who calls an Indian Muslim "a Pakistani" (file pic) pic.twitter.com/RUzjCdit0e
— ANI (@ANI) February 6, 2018
اے بی پی نیوز کے مطابق اویسی نے کہا کہ ایس سی اور ایس ٹی قانون کی طرح ایک قانون بنے کہ ملک میں کسی کو پاکستانی کہا جائے، تو یہ غیر ضمانتی جرم بنے۔اویسی نے کہا، ‘ آج آزادی کے 70 سال بعد بھی ہمیں پاکستانی کہا جاتا ہے۔ اب تو ہمیں ترنگا لے جانے پر بھی منع کرتے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ ایس سی اور ایس ٹی کی طرح ایک قانون ہونا چاہیے کہ کسی کو پاکستانی کہے جانے کو غیر ضمانتی جرم بنایا جائے۔ ‘
Categories: خبریں