مدھیہ پردیش میں کولارس اسمبلی ضمنی انتخاب کی تشہیری مہم کے دوران ریاستی کھیل ا ور نوجوانوں کے فلاح و بہبودکی وزیر یشودھرا راجے سندھیا رائےدہندگان کو بھارتیہ جنتا پارٹی کو ووٹ نہ دینے پر انجام بھگتنے کی دھمکی دیتی نظر آئیں۔
نئی دہلی:ایک طرف مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان الیکشن قریب آتے دیکھکر رائےدہندگان کو لبھانے کے لیے ہر دن کوئی نیا اعلان کر رہے ہیں تو دوسری طرف ان کی ہی حکومت کے وزیر ووٹ پانے کے لئے رائےدہندگان کو دھمکا رہے ہیں۔ایسی ہی کچھ تصویریں سامنے آئی ہیں مدھیہ پردیش کے شیوپوری ضلع کے کولارس اسمبلی حلقہ سے جہاں ریاست میں کھیل اور نوجوان کی فلاح و بہبود کیوزیر یشودھرا راجا سندھیا رائےدہندگان کوبھارتیہ جنتا پارٹی کو ووٹ نہ دینے پر انجام بھگتنے کی دھمکی دے رہی ہیں۔
مدھیہ پردیش میں 24 فروری کو کولارس اور منگاولی اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جس کی وجہ سے یشودھرا راجے سندھیا کولارس واقع پڑورا میں انتخابی تشہیر کے لئے پہنچی تھیں۔پتریکا کی خبر کے مطابق، یشودھرا نے منچ سے عوام سے روبرو ہوتے ہوئے کہا، ‘ اگر عوام نے پنجے والے کو جتایا تو میں آپ کے کام نہیں کروںگی۔ دوسرے وزیر بھی یہاں کا (علاقے کا) کام نہیں کریںگے۔ ‘
جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے وہ آگے بولیں، ‘ یہاں پانی تب آئےگا جب آپ پنجے کو ووٹ نہیں دیںگے۔ دو بار آپ نے پنجے کو ووٹ دیا، اب کتنی بار اور دیںگے۔ کیا آپ پانی کے بغیر رہنا چاہیںگے؟ علاقے میں ترقی چاہیے تو آپ کو حکومت والا ایم ایل اے بنانا پڑےگا۔ ‘وہیں دینک بھاسکر کی خبر کے مطابق وہ اجّول اسکیم کا فائدہ حلقہ کے عوام کو نہ دئے جانے کو جائز ٹھہراتے ہوئے بولیں، ‘ آپ کو پتا ہے کہ چولہے کی اسکیم آپ کے پاس کیوں نہیں آئی؟ کیونکہ آپ نے پنجے کو ووٹ دیا۔ ہم پنجے کو مکان اور چولہا کیوں دیںگے؟ ‘
وہیں، جی نیوز کے ایک ویڈیو میں وہ عوام کو سمجھانے والے انداز میں کہتی نظر آتی ہیں، ‘ ہماری تو حکومت ہے۔ اب آپ یہاں سے 24 تاریخ کو ہمارا ایم ایل اے نہیں بناؤگے تو پچھڑاپن تو رہےگا ہی۔ میں تو بات کرنے نہیں والی کیونکہ میں تو وزیر ہوں۔ ‘
نیوز 18 کے مطابق یشودھرا نے کہا کہ کولارس کے لوگ پچھڑے رہ جائیںگے اگر انہوں نے بی جے پی کے امیدوار کو نہیں جتوایا۔ انہوں نے آگے کہا، ‘ اگر آپ لوگ کانگریس کے امیدوار کو کامیاببناتے ہیں اور اگر وہ میرے پاس آپ لوگوں کا مدعا لےکر آئےگا، تو میں اس سے بات نہیں کروںگی۔ میں وزیر ہوں اور میری وزارت اس کا کام نہیں کرےگی۔ ‘
غور طلب ہے کہ یشودھرا راجستھان کی وزیراعلی وسندھرا راجے سندھیا کی بہن ہیں اور کانگریس رکن پارلیامنٹ جیوترادتیہ سندھیا کی پھوپھی ہیں۔ لمبے عرصہ سے وہ ریاست بی جے پی سے ناراض چل رہی تھیں کیونکہ ان کو ضمنی انتخاب کی تشہیر مہم سے دور رکھا گیا تھا۔ کچھ ہی دنوں پہلے وزیراعلی نے کولارس اور منگاؤلی میں انتخابی تشہیر کی ذمہ داری ان کو سونپی تھی۔
Categories: خبریں