خبریں

 وشو ہندو پریشد کے رام مندر ماڈل پر ایودھیا اسٹیشن بنے تو اس میں کچھ بھی قابل اعتراض نہیں:وزیرریل

مرکزی وزیر ریل  پیوش گوئل نے کہا، متھرا ریلوے اسٹیشن کو ورنداون مندر، اجمیر شریف کو درگاہ اور آگرہ کو تاج محل سے جوڑا جاتا ہے تو ہماری تاریخ اور روایت کو بتانے میں ہندوستانی ریلوے کی بڑی خدمات  ہوگی۔

Ayodhya-Railway-Station-1

نئی دہلی: ایودھیا ریلوے اسٹیشن کو رام مندر کے مجوزہ ماڈل پر بنائے جانے کی ریاستی مرکزی وزیر ریل منوج سنہا کے اعلان پر مرکزی وزیر ریل  پیوش گوئل نے بھی مہر لگا دی ہے وزیر ریل پیوش گوئل نے  کہا کہ ریلوے بھگوان رام کی جائے پیدائش سے لوگوں کو جوڑنے کے لئے ایودھیا اسٹیشن کو مندر کے ماڈل پر بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔  ساتھ ہی انہوں نے کہا، ‘ اگر رام جنم بھومی مندر کے لئےوشو ہندو پرشد کے مفروضہ کی بنیاد پر ریلوے اسٹیشن کا ماڈل تیار کیا جاتا ہے تو اس میں کچھ بھی قابل اعتراض نہیں ہے۔  ‘

ایودھیا میں ریلوے اسٹیشن کو رام مندر کی طرز پر بنایا جائے‌گا۔  ریاستی وزیر ریل منو ج سنہا نے گزشتہ منگل کو یہ بیان دیا تھا۔  اس بیان کو لےکر سوال پوچھے جانے پر گوئل نے اسکیم سے انکار نہیں کیا لیکن کہا کہ ڈیزائن پر ابتک فیصلہ نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں کو تاریخی مقامات سے جوڑنے کا خیال انہوں نے ہی دیا ہے۔

Photo: PTI

Photo: PTI

مثال دیتے ہوئے گوئل نے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے ہدایت دی ہے کہ کرناٹک میں بیلگاوی ریلوے اسٹیشن کو گجرات کے سابرمتی آشرم کی طرح بنایا جائے‌گا۔  گوئل نے کہا کہ یہ مہاتما گاندھی کی یاد میں تھا جو 1924 میں کل ہندکانگریس کانفرنس میں حصہ لینے اسی اسٹیشن پر آئے تھے۔

ایک کتاب کے اجرا کے موقع پروہ بولے، ‘ ایودھیا میں اگر ریلوے اسٹیشن بھگوان رام کی جائے پیدائش سے جڑتا ہے جس کے بارے میں ہم اچھی طرح سے جانتے ہیں، اگر متھرا ریلوے اسٹیشن ورنداون مندر سے جڑتا ہے اور اجمیر شریف کو درگاہ یا مسجد سے جوڑا جاتا ہے، آگرہ کو تاج محل سے جوڑا جاتا ہے تو میرا ماننا ہے کہ ہماری تاریخ، ہماری وراثت اور ہماری روایت کو اگلی نسل کو بتانے میں ہندوستانی ریلوے کی بڑی خدماتہوگی۔  ‘

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ایودھیا اسٹیشن کا ڈیزائن اس مندر کےجیسا ہے جیسا  وشو ہندو پریشد نے بتایا ہے۔  اس پر گوئل نے کہا، ‘ اگر ایسا ہوا بھی تو وشو ہندو پریشد ایک وطن پرست تنظیم ہے اور مجھے اس میں کچھ بھی قابل اعتراض نہیں دکھتا۔  حالانکہ ہم نے اس پر ابتک فیصلہ نہیں کیا ہے۔  ‘

(خبر رساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)