خبریں

ملک کی نچلی عدالتوں میں ڈھائی کروڑ سے زیادہ مقدمے زیر التوا

وزیر مملکت برائے قانون وزیر پی پی چودھری نے ایوان میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ملک کے ضلع اور سیشن  کورٹ میں عدالتی افسروں کے پانچ ہزار سے زیادہ عہدے خالی ہیں۔

Court-Hammer-2

نئی دہلی : حکومت نے جمعہ کو کہا کہ ملک میں مختلف ضلع اور سیشن کورٹ  میں ڈھائی کروڑ سے زیادہ مقدموں میں موکلوں کو فیصلے کا انتظار ہے۔  ساتھ ہی ان عدالتوں میں عدالتی افسروں کے 5746 عہدے خالی پڑے ہیں۔وزیر مملکت برائے قانون  پی پی چودھری نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ملک کے ضلع اور سیشن کورٹ  میں 26505366 مقدمے زیر التوا ہیں۔

سماج وادی پارٹی کے کرن مئے نندا کے ذریعے پوچھے گئے سوال کے جواب میں چودھری نے ریاستی حکومتوں اور ہائی کورٹ  کے ذریعے دستیاب کرائے گئے اعداد و شمار کی بنیاد پر بتایا کہ ان عدالتوں میں عدالتی افسروں کے 5746 عہدے خالی ہیں۔ایک دوسرےسوال کے جواب میں چودھری نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں ججوں کے منظورشدہ 31 عہدوں میں سے سات ہائی کورٹ میں 1048 عہدوں میں 406 عہدے خالی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ضلع اورسیشن کورٹ  میں گزشتہ سال 31 دسمبر تک منظورشدہ عہدوں کی تعداد 22474 تھی۔  ان میں سے 16728 عہدوں پر عدالتی افسر فائز ہیں۔خالی عہدوں اور زیر التوا مقدموں کی تعداد کے معاملے میں اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور بہارپہلےتین پائیدان پر ہیں۔  اتر پردیش میں عدالتی افسروں کے 1348 عہدے خالی ہیں اور 6342179 مقدمے زیر التوا ہیں۔

وہیں، بہار میں عدالتی افسروں کے خالی عہدوں کی تعداد 835 اور مدھیہ پردیش میں 728 ہے۔  جبکہ بہار اور مدھیہ پردیش میں زیر التوا مقدموں کی تعداد بالترتیب : 1677925 اور 3370848 ہے۔زیر التوا معاملوں کی تعداد کم کرنے کے لئے ریاست عدالتی خدمات میں منیجمنٹ ، انتظامیہ اور مالیات سے متعلق افسروں کے لئے الگ سے ڈھانچہ تیار کرنے سے جڑے ایک دوسرے سوال کے جواب میں چودھری نے کہا کہ اپریل 2013 میں عدالتی خدمات میں انتظامیہ وغیرہ سے جڑے افسروں کو ہندوستانی انتظامیہ اداروں سے تربیت کرانے کی پہل کی گئی تھی۔  اس سمت میں تمام ہائی کورٹ  سے مشورے مانگے گئے ہیں۔