یہ کسان مارکسی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی ایم )سے وابستہ کسانوں کی تنظیم آل انڈیا کسان سبھا کی قیادت میں مارچ کر رہے ہیں، جسے KisanLongMarch# کہا جا رہا ہے۔
نئی دہلی : مکمل قرض معافی، سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشوں کو نافذ کرنے اور دوسری مانگوں کو لے کر مہاراشٹر کے مختلف علاقوں سے کسان ممبئی پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ 6 دنوں میں 160 کلومیٹر کا سفر طے کرنے والے یہ کسان ریاست کے ناشک ٹھانے اور پال گھر جیسے آدیواسی اکثریت علاقوں سے ہیں۔
یہ کسان مارکسی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی ایم )سے وابستہ کسانوں کی تنظیم آل انڈیا کسان سبھا کی قیادت میں مارچ کر رہے ہیں، جسے KisanLongMarch# کہا جا رہا ہے۔ البتہ ان مظاہرین کو شو سینا، کانگریس اور مہاراشٹر نونرمان سینا جیسی دیگر سیاسی جماعتوں کا بھی سپورٹ حاصل ہے۔ اور آج سوموار کے روز دوپہر میں ریاست کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کسانوں کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔
واضح ہو کہ کسانوں کا یہ مارچ ناشک کے سی بی ایس چوک سے شروع ہوا تھا جہاں مارچ 2016 میں تقریباً ایک لاکھ کسانوں نے دو دنوں کے لئے شرکت کی تھی۔
Categories: خبریں