ملزم گاؤں کا سابق مکھیا ہے ۔ حادثے کی وجہ سے گاؤں والوں نے روڈ جام کیااور توڑ پھوڑ بھی کی ۔ ایس آئی ٹی کی تشکیل ۔ملزم گرفتار۔
نئی دہلی:بہار میں لا ء اینڈ آرڈر پر سوالوں کے درمیان اتوار کی دیر رات کو مبینہ طور پر دو صحافیوں کا قتل کر دیا گیا۔این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق آرا ضلع کے گڑہنی تھانہ علاقہ کے دو صحافیوں نوین نشچل اور وجے سنگھ کو اسکارپیو کار سے کچل کر مار دیا گیا۔
Two bike-borne journalists died following a collision with a car in Arrah; locals set the car on fire #Bihar
— ANI (@ANI) March 25, 2018
دینک بھاسکر کی رپورٹ کے مطابق ،دونوں صحافی رام نومی کے جلوس کی کوریج کے بعد گھر لوٹ رہے تھے ،جب گاؤں کے سابق مکھیا محمد ہرسو اور اس کے بیٹے نے نہنسلی پل پر اپنی اسکارپیو گاڑی ان کی بائیک پر چڑھادی۔حادثے کی جانکاری ملتے ہی مقامی لوگوں نے گاڑی میں آگ لگادی اور دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی۔
دینک جاگرن کے مطابق،لوگوں نے لاش کے ساتھ سڑک پر روڈ جام کر دیا ۔ان گاؤں والوں نے پولیس انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور انہوں نے مقامی تھانہ انچارج کے ساتھ ملزموں کی ملی بھگت کا الزام لگایا۔نوین ہندی اخباردینک بھاسکر سے وابستہ تھےجبکہ وجے ایک میگزین کے لیے کام کرتے تھے۔بتایا جارہا ہے کہ حادثے کو انجام دینے سے پہلے اتوار کی شام کو ہی ہرسو اور نوین کے درمیان گڑہنی بازار میں کسی بات کو لے کر جھگڑا ہوا تھا،جس کے بعد ہر سو نے نوین کو انجام بھگتنے کی دھمکی دی تھی۔
دینک جاگرن کے مطابق ،پولیس نے حادثے کی جانچ کے لیے ڈی ایس پی کی قیادت میں ایس آئی ٹی بنادی ہے۔پٹنہ کے زونل آئی جی نیر حسنین خان معاملے کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں ۔اس درمیان ملزم محمد ہر سو کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
Categories: خبریں