خبریں

مہاراشٹر : شیو سینا لیڈروں کے قتل کے الزام میں بی جے پی ایم ایل اے گرفتار

بی جے پی ایم ایل اے شیوا جی کاڑڈیلے معاملے میں گرفتارکیے گئے دوسرے ایم ایم اے ہیں۔اس سے پہلے ان کے داماد این سی پی ایم ایل اے سنگرام جگ تاپ کو بھی قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

فوٹو:فیس بک

فوٹو:فیس بک

نئی دہلی :احمدنگر ضلع کے کیڈ گاؤں میں دو شیو سینا لیڈروں کو گولی مار دی گئی تھی ،اس قتل کے دو دن بعد سوموار کو بی جے پی ایم ایل اے شیو اجی کارڈیلے کو گرفتار کیا ہے۔روزنامہ انڈین ایکسپریس کے مطابق کارڈیلے معاملے میں گرفتار کیے گئے دوسرے ایم ایل اے ہیں ۔اتوار کو ان کے داماد نیشنل کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے سنگرام جگ تاپ کو بھی قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

تقریباً 30 اور لوگوں کو سنگرام جگ تاپ کے والد ارون جگ تاپ جو ودھان سبھا میں این سی پی سے ایم ایل سی ہیں کو بھی معاملے میں ملزم بنایا گیا ہے۔ان کے ساتھ احمد نگر کے سابق میئر سندیپ کوٹکر بھی ملزم ہیں۔سنیچر کو شیو سینا کی احمد نگر شہر اکائی کے نائب چیئر مین 53سالہ سنجے کوٹکر اور کوٹکر کے قریبی دوست اور پارٹی کے کارکن بسنت ٹھوبے کا قتل کیڈگاؤں میں بلدیاتی ضمنی الیکشن کے نتیجے کے اعلان کے بعد کیا گیا تھا۔حالاں کہ ایک مشتبہ حملہ آور سندیپ گنجال نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کی اس نے ذاتی رنجش کی وجہ سے یہ قتل کیے ہیں ،پولیس کے سامنے قتل کے کچھ گھنٹوں کے اندر ہی خود سپردگی کر دی تھی ۔لیکن پولیس کو شک تھا کہ یہ سیاسی قتل کا معاملہ ہو سکتا ہے۔

انڈین ایکسپریس سے بات چیت میں احمد نگر ایس پی انجن کمار شرما نے کہا ؛اب تک ہم قتل کی جانچ سیاسی دشمنی کے امکانات کے پیش نظر کر رہے ہیں ۔پولیس نے معاملے کی جانچ کے لیے ایک اسپیشل ٹیم بنائی ہے۔سوموار کو پولیس نے کارڈیلے کو حراست میں لیا اور پھر اس کو گرفتا کر لیا ۔اپنا گھر چھوڑتے ہوئے پانچ بار کے ایم ایل اے کارڈیلے نے دعویٰ کیا کہ اس کو پھنسایا جارہا ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیوں ان کا نام غنڈہ گردی کے کئی معاملوں میں شامل ہے تو انہوں نے کہا اگر ایسا ہوتا تو لگ مجھے اپنا نمائندہ کیوں بناتے۔دریں اثنادینک بھاسکر کی خبر کے مطابق ،شیو سینا کے کارکنو ں کی مخالفت کی وجہ سے علاقے میں تناؤ ہے اور پولیس فورس تعینات ہے۔