سیٹ ٹاپ باکس میں نئی چپ لگنے کے بعد صارفین کا ڈیٹا حکومت حاصل کر سکے گی ،لیکن اس کے لیے صارفین سے کو ئی منظوری نہیں لی جائے گی ۔کانگریس نے کہا کہ مودی حکومت بن گئی ہے نگرانی سرکار۔
نئی دہلی:وزارات اطلاعات و نشریات نئے ٹیلی ویژن سیٹ ٹاپ باکس میں چپ لگانے کی تیاری کر رہی ہے تاکہ وہ یہ جان سکے کہ ناظرین کون سا چینل سب سے زیادہ اور کتنی دیر تک دیکھ رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہمنسٹری نے ٹیلی فون ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے سامنے یہ تجویز رکھی ہے۔منسٹری کے سینئر افسر نے بتایا کہ اس کا مقصد چینلوں کے دیکھے جانے کے زیادہ صحیح اعداد وشمار(ویوور شپ) کو اکٹھا کر نا ہے۔افسر کا کہنا ہے کہ اس سے اشتہار دینےوالے اور اشتہار اور ڈی اے وی پی اپنے اشتہارات پر سوچ سمجھ کر خرچ کر ے گی۔اس سے چینلوں کے ویوور شپ کے حساب سے اشتہار ملیں گے اور زیادہ دیکھے جانے والے چینلوں کو ہی اشتہار مل سکیں گے۔
واضح ہو کہ ڈی اے وی پی مختلف وزارات اور ان سے وابستہ اداروں کے اشتہار کے لیے سرکار کی نوڈل ایجنسی ہے۔دینک بھاسکر کی رپورٹ کے مطابق ؛سیٹ ٹاپ باکس میں نئی چپ لگنے کے بعد صارفین کا ڈیتا سرکار حاصل کر سکے گی ،لیکن اس کے لیے صارفین سے کوئی منظوری نہیں لی جائے گی ،جبکہ اب تک ایسا نہیں تھا۔رپورٹ کے مطابق براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کاؤنسل انڈیا(بی اے آر سی) کی جانب سے 22000گھروں میں میٹر لگائے گئے ہیں جس کے ذریعے وہ ٹی آر پی کے اعدادو شمار جمع کرے گی ۔نئی چپ لگنے کے بعد میٹروں کی ضرورت نہیں پڑے گی ،جو بارک کی جانب سے صارفین کی منظوری کے بعد لگایا جاتا ہے۔
دینک بھاسکر سے بات چیت کرتے ہوئے بی اے آر سی کےترجمان نے کہا کہ بی اے آرسی وقت وقت پرمنسٹری کے افسران کو اپنے کام کی جانکاری دیتا رہے گا۔غورطلب ہے کہ بی اے آر سی ہر ہفتے ٹی وی ویوور شپ کے ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔دریں اثنا کانگریس نے حکومت کے اس قدم کو صارفین کی پرائیویسی پر حملہ بتاتے ہو ئےنگرانی کا الزام لگایا ہے۔
BREAKING! The Next Stage of Surveillance by BJP Revealed!
In a serious breach of privacy, Smriti Iraniji wants to know what show you watch on your TV, within the four walls of your bedroom, without your permission! Why?
अबकी बार Surveillance सरकार,
निजता का हक़ कर तार-तार! pic.twitter.com/2RqHNekaaE— Randeep Singh Surjewala (@rssurjewala) April 16, 2018
کانگریس کے ترجمان سرجے والا نے الزام لگایا ہے کہ اسمرتی ایرانی اب جاننا چاہتی ہیں کہ اپنے بیڈ روم میں چہار دیواری کے اندر لوگ کون سا پروگرام دیکھتے ہیں۔ایک ٹوئٹر پوسٹ میں سرجے والا نے مودی حکومت کو نگرانی سرکار قرار دیتے ہوئے اس کو پرائیویسی کے حق کو تہس نہس کر نے والا بتایا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے ؛بریکنگ ! بھاجپا کی نگرانی کا اگلا مرحلہ اجاگر۔پرائیویسی کے حق کی سراسر خلاف ورزی کرتے ہوئے اسمرتی ایرانی جاننا چاہتی ہیں کہ بیڈ روم کے اندر آپ کون سا شو دیکھتے ہیں۔
Categories: خبریں