خبریں

جج لویا پر آئے فیصلے سے اور سوال کھڑے ہوں گے : کانگریس

جج لویا کی موت کی ایس آئی ٹی جانچ کی مانگ والی عرضیوں کے سپریم کورٹ سے خارج کیے جانے کے بعد سیاسی بیان بازی شروع ہوگئی ہے۔

فوٹو : دی کارواں/ پی ٹی آئی

فوٹو : دی کارواں/ پی ٹی آئی

نئی دہلی : جج لویا معاملےمیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سیاسی بیان بازی شروع ہوگئی ہے۔ایک طرف جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی اس معاملے میں  کانگریس کو نشانہ بنا رہی ہے اور بی جے پی صدر امت شاہ کو بدنام کرنے کی سیاست بھی اس کو کہہ رہی ہے وہیں کانگریس نے اس فیصلے پر اپنے پہلے رد عمل میں کہا ہے کہ اس فیصلے سے اور سوال کھڑے ہوں گے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ سہراب الدین شیخ انکاؤنٹرمعاملے کی جانچ کر رہے سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ کے جج بی ایچ لویا کی مبینہ طور پر مشتبہ حالت میں موت کی آزادانہ جانچ کی مانگ کرنے والی عرضیوں کو خارج کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے اور سوال کھڑے ہوں گے۔

پارٹی کا کہنا ہے کہ جب تک یہ منطقی نتیجے تک نہیں پہنچتا ان میں سے کئی سوالوں کے جواب نہیں ملیں گے۔کانگریس کے ترجمان  ابھیشیک منو سنگھوی نے ٹوئٹ کیا ہے؛لویا معاملے کے فیصلے کا غیر جانب دارانہ تجزیہ مکمل طور پر منطقی بنیادوں پر پہنچنا چاہیے ۔لیکن جب تک اس کا منطقی نتیجہ نہیں نکلتا ،یہ اور سوال کھڑے گا اور کئی سوالوں کے جواب نہیں ملیں گے۔فیصلے پر پہلے ردعمل میں سنگھوی نے کہا کہ سپریم کورٹ ا ن کا براہ راست حل نکال کر ہی شکوک و شبہات کو ختم کر سکتی ہے۔

سنگھوی نے ٹوئٹ کیا ہے ؛میں یہ قبول کرنے کو تیار ہوں …

سپریم کورٹ میں لویا کے ساتھ موجودتما م  جسٹس کی سچائی پر پورا زور دیا جانا۔

متنازعہ دلیلوں کو لے کر غصہ ۔

اگر ضروری ہو تو ہتک عزت کا مقدمہ شروع کرنا۔

اور اگر پختہ ثبوت ہیں تو 7/8 مشتبہ حالات کی تردید کیا جانا۔ان کی غیر موجودگی میں باقی کچھ حاصل نہیں ہے۔

جج لویا کا ناگپور میں 1 دسمبر کو مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی تھی ۔وہ اپنے ایک دوست کی بیٹی کی شادی  میں گئے تھے۔جج لویا کی موت کا معاملہ گزشتہ سال نومبر میں اس وقت چرچا میں آیا جب میڈیا میں ان کی بہن کے ان کی موت کے حالات پر شک جتانے کی خبریں آئیں اور اس کو سہراب الدین شیخ انکاؤنٹر معاملے سے جوڑا گیا۔حالاں کہ بیٹے نے 14جنوری کو کہا تھا کہ ان کے والد کی موت قدرتی وجوہات سے ہوئی تھی ۔

سپریم کورٹ نے سہراب الدین شیخ فرضی انکاؤنٹر معاملے کی جانچ کر رہے سی بی آئی کے اسپیشل جج بی ایچ لویا کی مشتبہ حالات میں موت کی آزادانہ جانچ کرانے کے لیے دائر عرضیوں کو جمعرات کو خارج کر دیا ۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)