سی ایم او کیرالہ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنیاری ویجین نے کئی لوگوں کی درخواست قبول کی ہے جس میں سے ٖڈاکٹر کفیل ایک ہیں ۔
نئی دہلی : بی آر ڈی میڈیکل کالج گورکھپور میں گزشتہ سال آکسیجن کی مبینہ کمی سے بڑی تعداد میں بچوں کی موت کے معاملے میں نو ملزموں میں سے ایک ڈاکٹر کفیل خان کیرالہ کے کوزی کوڈ میں نپاہ وائرس سے متاثر مریضوں کے لیے کام کریں گے۔خبر رساں ایجنسی بھاشا کے مطابق ڈاکٹرخان نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے نپاہ وائرس سے متاثر لوگوں کے لیے کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی ۔جس کو کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے منظور کر لیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے قیام کا انتظام ریاستی حکومت کرے گی۔ڈاکٹر خان نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ مجھے کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔انہوں نے کہا جب میں جیل میں تھا تو کیرالہ کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر مجھے سپورٹ دیا تھا اور جیل سے نکلنے کے بعد بھی میں تین دن کیرل میں رہا۔
Dr Kafeel Khan’s request to serve in Nipah virus affected regions has come to the attention of CM Pinarayi Vijayan. Even in the face of danger, many doctors continue to toil for the benefit of society, without being mindful of their own well-being. Dr Khan is one among them.
— CMO Kerala (@CMOKerala) May 22, 2018
واضح ہو کہ بی آرڈی میڈیکل کالج میں گزشتہ اگست میں بڑی تعداد میں بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر خان کو سات مہینے جیل میں رہنا پڑا تھا۔دریں اثنا کیرالہ کے چیف منسٹر آفس نے تازہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مختلف ڈاکٹروں نے نپاہ وائرس سے متاثر لوگوں کے درمیان کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی ۔وزیر اعلیٰ پنیاری ویجین نے کئی لوگوں کی درخواست قبول کی ہے جس میں سے ٖڈاکٹر کفیل خان ایک ہیں ۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں