بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر امر سابلے نے کہا کہ لوگوں کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے جمع کرائیں جائیں گے ، یہ بی جے پی کے انتخابی منشور میں کبھی شامل نہیں تھا۔
نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر امر سابلے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریند رمودی نے کبھی نہیں کہا کہ ملک کے ہر شہری کے اکاؤنٹ میں 15لاکھ روپے آئیں گے۔سابلے نے الزام لگایا کہ اپوزیشن پارٹیاں اس مدعے کے بارے میں غلط جانکاریاں پھیلا کر لوگوں کے دل میں غلط فہمی پیدا کر رہی ہیں۔
انہوں ے پونے کے پنپری میں سنیچر کو مودی حکومت کے 4 سال کی حصولیابی پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لوگوں کے اکاؤنٹ میں 15لاکھ روپے جمع کرنے کا مدعا بی جے پی کے منشور میں نہیں تھا۔
سابلے نے کہا ؛اپوزیشن 15لاکھ کے بارے میں غلط جانکار ی پھیلا رہی ہے اور شہریوں کے ذہن میں غلط فہمی پیدا کر رہی ہے۔غور طلب ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2014 کے لوک سبھا الیکشن کے دوران کئی اجلاس میں یہ بات کہی تھی کہ اگر ان کی حکومت بنتی ہے تو دوسرے ملکوں میں چھپے بلیک منی کو واپس لایا جائے گا ۔جس سے ہر ہندوستانی شہری کے اکاؤنٹ میں 15لاکھ روپے ڈالے جائیں گے۔
ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ لوک سبھا الیکشن سے پہلے کیے گئے وعدوں سے بی جے پی دامن بچا رہی ہے ۔اس سے پہلے بی جے پی حکومت میں وزیر نریندر سنگھ تومر بھی کہہ چکے ہیں کہ بی جے پی نے کبھی اچھے دن آنے کا وعدہ نہیں کیا تھا۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں