ریاست کے ڈپٹی سی ایم پنیر سیلوم نے سوموار کو جانکاری دیتے ہوئے کہا،’ آج لوگوں کی سب سے بڑی مانگ ہے کہ پلانٹ کو ہمیشہ کے لیے بند کر دیا جائے۔اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے پلانٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔
نئی دہلی: تمل ناڈو حکومت نے توتی کورن واقع ویدانتا اسٹرلائٹ پلانٹ کو ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔نائب وزیر اعلیٰ او پنیر سیلوم نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی مانگ کو دھیان میں رکھتے ہوئے کاپر پلانٹ کو ہمیشہ کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ تمل ناڈو حکومت نے ریاست کی پولیوشن کنٹرول بورڈ کو کاپر پلانٹ کو ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا حکم دیا ۔
ریاست کے ڈپٹی سی ایم پنیر سیلوم نے سوموار کو جانکاری دیتے ہوئے کہا،’ آج لوگوں کی سب سے بڑی مانگ ہے کہ پلانٹ کو ہمیشہ کے لیے بند کر دیا جائے۔اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے پلانٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔ میں یہ واضح طور پر بتا دینا چاہتا ہوں کہ اسٹرلائٹ پلانٹ کو ہمیشہ کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔’
#TamilNadu government orders closure of #Sterlite plant following death of 13 people in police firing during Anti-Sterlite protests in #Thoothukudi pic.twitter.com/1oel6YlFqY
— ANI (@ANI) May 28, 2018
پنیر سیلوم نے سوموار کو توتی کورن پہنچ کر کہا تھا کہ ہسپتال میں بھرتی زخمی اور مظاہرہ کرنے والوں کی کچھ مانگ ہیں جن پر سوچا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ اس مدعے پر اسمبلی میں بھی ریزولوشن لایا جائے گا۔انھوں نے لوگوں کو یقین دلانے کی کوشش کی کہ وہ پلانٹ کو بند کرانے کے لیے ہر ممکن قانونی قدم اٹھائیں گے۔انھوں نے کہا کہ وہ علاقے میں امن و امان لانے کی کوشش کریں گے۔
انھوں نے اس الزام کو بھی غلط بتایا کہ پولیس لوگوں کے گھر جاکر ان کو پریشان کر رہی ہے۔متاثر ین سے ملنے پہنچے پنیر سیلوم کو مخالفت بھی جھیلنی پڑی۔حالانکہ انھوں نے دعویٰ کیا کہ لوگ اے آئی اے ڈی ایم کے کی حکومت سے ناراض نہیں ہیں۔ان کے ساتھ وزیر ڈی جے کمار بھی تھے۔غور طلب ہے کہ تمل ناڈو کے توتی کورن میں اسٹرلائٹ کاپر یونٹ کے خلاف مظاہرہ کے دوران پولیس کی گولی باری میں 13لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ 22مئی کو ہوئی گولی باری میں نہ صرف مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تھا بلکہ قریب 70لوگ گھائل ہو گئے تھے۔وہاں انٹر نیٹ خدمات بھی بند کر دی گئی تھی۔
Categories: خبریں