گزشتہ دنوں احتجاج کے دوران 13 لوگوں کی موت کے بعد ریاستی حکومت نے ویدانتا اسٹرلائٹ کو دی گئی زمین کا الاٹمنٹ رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریاست کے ڈپٹی سی ایم نے سوموار کو پلانٹ کو ہمیشہ کے لیے بند کیے جانےکا اعلان کیا تھا۔
نئی دہلی: تمل ناڈو میں اسٹر لائٹ کاپر یونٹ کی توسیع کی مخالفت اوراحتجاج کے دوران 13 لوگوں کی موت کے بعد ریاستی حکومت نے ویدانتا اسٹرلائٹ کو دی گئی زمین کا الاٹمنٹ رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح ہو کہ ویدانتا اسٹرلائٹ کے دوسرے مرحلے کے لیے اس گروپ کو ریاستی حکومت کی طرف سے اسٹیٹ انڈسٹریز پروموشن کارپوریشن آف تمل ناڈو کی زمین الاٹ کی گئی تھی۔اس سے پہلے سوموار کو تمل ناڈو حکومت نے پلانٹ کو ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا حکم دیا تھا۔سوموار کو نائب وزیر اعلیٰ او پنیر سیلوم نے جانکاری دیتے ہوئے کہاتھا کہ لوگوں کی مانگ کو دھیان میں رکھتے ہوئے کاپر پلانٹ کو ہمیشہ کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
State Industries Promotion Corporation of Tamil Nadu (SIPCOT) land allotted by state government to Vedanta Sterlite, for phase 2, has been cancelled.
— ANI (@ANI) May 29, 2018
ریاست کے ڈپٹی سی ایم پنیر سیلوم نے سوموار کو جانکاری دیتے ہوئے کہاتھا،’ آج لوگوں کی سب سے بڑی مانگ ہے کہ پلانٹ کو ہمیشہ کے لیے بند کر دیا جائے۔اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے پلانٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔ میں یہ واضح طور پر بتا دینا چاہتا ہوں کہ اسٹرلائٹ پلانٹ کو ہمیشہ کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔’
#TamilNadu government orders closure of #Sterlite plant following death of 13 people in police firing during Anti-Sterlite protests in #Thoothukudi pic.twitter.com/1oel6YlFqY
— ANI (@ANI) May 28, 2018
پنیر سیلوم نے سوموار کو توتی کورن پہنچ کر کہا تھا کہ ہسپتال میں بھرتی زخمی اور مظاہرہ کرنے والوں کی کچھ مانگ ہیں جن پر سوچا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ اس مدعے پر اسمبلی میں بھی ریزولوشن لایا جائے گا۔انھوں نے لوگوں کو یقین دلانے کی کوشش کی کہ وہ پلانٹ کو بند کرانے کے لیے ہر ممکن قانونی قدم اٹھائیں گے۔انھوں نے کہا کہ وہ علاقے میں امن و امان لانے کی کوشش کریں گے۔
انھوں نے اس الزام کو بھی غلط بتایا کہ پولیس لوگوں کے گھر جاکر ان کو پریشان کر رہی ہے۔متاثر ین سے ملنے پہنچے پنیر سیلوم کو مخالفت بھی جھیلنی پڑی۔حالانکہ انھوں نے دعویٰ کیا کہ لوگ اے آئی اے ڈی ایم کے کی حکومت سے ناراض نہیں ہیں۔ان کے ساتھ وزیر ڈی جے کمار بھی تھے۔غور طلب ہے کہ تمل ناڈو کے توتی کورن میں اسٹرلائٹ کاپر یونٹ کے خلاف مظاہرہ کے دوران پولیس کی گولی باری میں 13لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ 22مئی کو ہوئی گولی باری میں نہ صرف مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تھا بلکہ قریب 70لوگ گھائل ہو گئے تھے۔وہاں انٹر نیٹ خدمات بھی بند کر دی گئی تھی۔
Categories: خبریں