خبریں

ریلوے کی 19-2018  میں 11ہزار  سے زیادہ عہدوں کو ختم کرنے کی تیاری

ریلوے بورڈ نے مختلف زون کے جنرل مینجر  کو خط لکھا۔ خط کے مطابق 11040 عہدے نشان زد کئے گئے ہیں جو یا تو کافی  وقت سے خالی رہے ہیں یا پھر ٹیکنالوجی  کی وجہ سے ان کی اب ضرورت نہیں رہ گئی ہے۔

(فوٹو : رائٹرس)

(علامتی تصویر : رائٹرس)

نئی دہلی : ریلوے بورڈ نے مالی سال19-2018 میں ریلوے کے مختلف زون میں 11000 سے زیادہ بےکار عہدوں کو ختم کرنے کا ہدف متعین کیا ہے۔ بورڈ نے اس تعلق سے تمام جنرل مینجر کو خط لکھا ہے۔ اضافی بوجھ ہٹانے کی سالانہ قواعد کے تحت بورڈ ٹیکنالوجی، کام کے طریقے  میں تبدیلیوں اور بہتات  کے مدنظر اپنے ملازمین‎ کی تعداد کا تجزیہ کرتا ہے۔ اس سال 11040 عہدہ ‘ لوٹائے جانے لائق ‘ عہدے کے طور پر نشان زد کئے گئے ہیں جو یا تو لمبے وقت سے خالی رہے ہیں یا پھر ٹکینالوجی کی وجہ سے اب ان کی ضرورت نہیں رہ گئی ہے۔ گزشتہ سال ایسے عہدوں کی تعداد قریب 10000 تھی۔

خط کے مطابق، شمالی ریلوے اور جنوبی ریلوے سے 1500-1500، مشرقی ریلوے سے 1100 اور وسط ریلوے سے 1000 عہدے ختم کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ریلوے کے ایک افسر نے کہا، ‘ ہرسال زونل ریلوے کو عہدوں کے کام کا تجزیہ کرنے کے بعد لوٹانے لائق عہدوں کی پہچان کرنے کا ہدف دیا جاتا ہے۔ کچھ زون ہدف کو پورا کر لیتے ہیں، کچھ جزوی طور پر کرتے ہیں، کچھ نہیں کر پاتے ہیں۔ لیکن یہ قواعد ضروری ہے کیونکہ لوٹائے جانے لائق عہدوں میں شامل عہدہ نئی جائیدادوں کے لیے ضروری سکیورٹی کیٹگری پوسٹ  تیار کرنے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔ ‘

انڈین ریلوے میں فی الحال 13 لاکھ 40 ہزار ملازم ہیں اور اس کے کام کرنے کے  خرچ کا قریب آدھا حصہ ملازمین‎ کی تنخواہ پر خرچ ہوتا ہے۔ ریلوے کے ری آرگنائزیشن  پر وویک دیبرائے کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ ریلوے ملازمین‎ کو زیادہ بہترین طریقے سے تعینات کیا جائے اور ضرورت پڑنے پر ان کی تعداد گھٹائے۔