مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل پرکاش جاویڈکر نے رپورٹرس کو اس کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اب یو جی سی نیٹ کا امتحان دسمبر میں ہوگا۔
نئی دہلی: این ای ای ٹی(NEET)، جے ای ای مینس(JEE)، یو جی سی نیٹ(UGC NET)، مینجمنٹ سے جڑے Common Management Admission Testاورفارمیسی سے جڑے امتحان جی پی اے ٹی (GPAT) کا انعقاد اب نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی(این ٹی اے )کرائے گی۔ اب تک یہ امتحانات سی بی ایس ای کراتی تھی۔ مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل پرکاش جاویڈکر نے رپورٹرس کو اس کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ این ٹی اے اب یو جی سی نیٹ کے امتحانات دسمبر میں کرائے گی۔
National Testing Agency to conduct NEET, JEE, UGC NET and CMAT exams from now on, the exams will be computer-based. The exams to be conducted on multiple dates. NEET & JEE exams to be conducted 2 times in a year, JEE in Jan & Apr & NEET in Feb and May: Union Minister P Javadekar pic.twitter.com/gJEOYmkk1Z
— ANI (@ANI) July 7, 2018
این ای ای ٹی کے امتحان کا انعقاد ہر سال فروری اور مئی میں کرایا جائے گا۔ اسی طرح سے جے ای ای مینس کا امتحان ہر سال جنوری اور اپریل میں کرایا جائے گا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ طلبا دونوں بار امتحان دے سکتے ہیں۔ ایڈمیشن کے لیے دونوں میں سے زیادہ نمبر پانے والے پر غور کیا جائے گا۔ مرکزی وزیرنے بتایا کہ ان امتحانات کے سیاق میں نصاب، سوالوں کے پیٹرن اور زبان کے آپشن کے بارے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ امتحان کی فیس میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ یہ امتحانات کمپیوٹر کے ذریعے لیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا اس بارے میں طلبا کو گھر پر یا کسی سینٹر پر پریکٹس کی سہولیات دی جائے گی اور یہ مفت ہوگی۔ وزیر نے کہاکہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی امتحانات کے انعقاد کے سیاق میں ایک خاص اصلاح ہے اور اس کو اس سال سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بارے میں ویب سائٹ پر کچھ اطلاعات ڈالی جائیں گی اور 3-2 دنوں میں پوری جانکاری ڈال دی جائے گی۔
واضح ہو کہ این ای ای ٹی (NEET)میں قریب 13 لاکھ اسٹوڈنٹس بیٹھتے ہیں جبکہ جے ای ای مینس میں 12 لاکھ اسٹوڈنٹس اور یو جی سی نیٹ میں 12 لاکھ اسٹوڈنٹس بیٹھتے ہیں۔ CMATمیں ایک لاکھ طلبا اور GPATمیں 40 ہزار طلبا حصہ لیتے ہیں۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں