تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی واقع ایک اپار ٹمنٹ میں 11 سالہ بچی کے ساتھ کئی مہینوں تک مبینہ طور پر ریپ کرنے کے الزام میں 18 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں بلڈنگ کا گارڈ بھی شامل ہے۔
نئی دہلی: تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی واقع ایک اپار ٹمنٹ بلڈنگ میں 11 سالہ بچی کے ساتھ کئی مہینوں تک مبینہ طور پر ریپ کرنے کے الزام میں 18 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں بلڈنگ کا سکیورٹی گارڈ بھی شامل ہے۔ بچی کو مبینہ طور پر بیہوشی کی دوائیاں اور نشیلی چیزیں ملا کر کولڈ ڈرنک پلائی جاتی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کو بلیک میل بھی کیا جا رہا تھا۔ گرفتار کیے گئے لوگوں میں بلڈنگ کا لفٹ مین اور واٹر سپلائر بھی شامل ہے۔
18 men held for allegedly sexually harassing an 11-year-old girl for over a period of 7 months in Chennai. The accused involve security men, lift operator & water suppliers in the apartment where the minor girl stays. Police investigation underway pic.twitter.com/DcJIUhwDCG
— ANI (@ANI) July 17, 2018
میڈیا رپورٹ کے مطابق ، ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ اس معاملے کا انکشاف تب ہوا جب متاثرہ ، جو ساتویں کلاس کی اسٹوڈنٹ ہے،نے اپنی بڑی بہن کو اس بارے میں بتایا۔ اس کے بعد لڑکی نے اپنے گھر والوں کو جانکاری دی اور اتوار کوتھانہ میں شکایت درج کرائی ۔ پولیس افسر نے بتایا کہ اسٹوڈنٹ کی ماں نے شکایت درج کرائی کہ قریب 15 لوگوں نے الگ الگ دنوں میں اپارٹمنٹ کے اندر مختلف جگہوں پر اسٹودنٹ کا جنسی استحصال کیا۔ پولیس افسر نے کہا ، ہم لوگوں سے پوچھ تاچھ کر رہے ہیں اور بچی کو منگل کو میڈیکل جانچ کے لیے ہاسپٹل لے جایا جائے گا۔
#WATCH: Dramatic visuals from Mahila Court in Chennai where lawyers thrash the 18 accused, who sexually harassed an 11-year-old girl for over a period of 7 months. #TamilNadu pic.twitter.com/8ASDOlm7gW
— ANI (@ANI) July 17, 2018
دریں اثناخبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ؛مہیلا کورٹ میں پیشی کے دوران ملزموں کے ساتھ وکیلوں نے مار پیٹ کی۔
(خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں