خبریں

ملک میں آئی اے ایس کے 1449 اور آئی پی ایس کے 970 عہدے خالی

مرکزی وزیر مملکت  جتیندر سنگھ نے کہا کہ 1 جنوری 2018 کی  صورتحال کے مطابق آئی اے ایس کٹیگری میں کل منظور شدہ عہدوں  کی تعداد 6553 ہے جبکہ آئی پی ایس کٹیگری میں یہ تعداد 4940 ہے۔

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ/ فوٹو: پی ٹی آئی

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ/ فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے جمعرات کو بتایا کہ  انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس  (آئی  اے ایس ) اور انڈین  پولیس سروس (آئی پی ایس) کے کل 1449 اور 970 عہدے ملک خالی ہیں۔ مرکزی  ویزرمملکت جتیندر سنگھ  نے کہا کہ1 جنوری 2018 کی  صورتحال کےمطابق آئی اے ایس کٹیگری میں کل منظور شدہ سیٹوں کی تعداد 6553 ہے جبکہ آئی پی ایس کٹیگری میں یہ تعداد 4940 ہے۔ جتیندر سنگھ  نے جے ڈی یو ایم پی ہری ونش کے ایک سوال کے تحریری جواب میں راجیہ سبھا کو یہ جانکاری دی۔

انہوں نے کہا کہ یونین پبلک سروس کمیشن(یو پی ایس سی) نے سول سروس امتحان 2018 کے لئے 782 عہدوں کے لئے اشتہار دیا ہے۔سلیکشن کے ذریعہ سیدھی تقرری میں یو پی ایس سی  کے ذریعہ 896 عہدوں کا اشتہار دیا گیا ہے۔جتیندر سنگھ  نے راجیہ سبھا میں اپنے تحریری جواب میں کہا کہ آئی پی ایس کے لئے کل منظور شدہ سیٹوں  کا 19.64 فیصد یعنی 970 عہدے  خالی ہیں۔انہوں نے خالی عہدوں  کو بھرنے کے  وقت کے بارے میں  بتاتے ہوئے کہا کہ سیٹ خالی ہونا اور اس پر بحالی کرنا ایک مسلسل  عمل ہے۔خالی عہدوں  کو بھرنے کا کام چل رہا ہے۔

غور طلب ہے  کہ آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسروں کے عہدے  خالی رہنے کی وجہ سے حکومت کو کئی بار تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔کچھ دن پہلے ہی یہ خبر آئی تھی کہ مودی حکومت  جوائنٹ سکریٹری کی سطح پر 10 پیشہ ور لوگوں کی بحالی کرنے جا رہی ہے۔ مسئلہ یہ تھا کہ اس عہدے   کے لئے ایسے لوگوں سے بھی  درخواست مانگی گئی تھی جنہوں نے یو پی ایس سی  کا سول سروس امتحان پاس نہیں کیا ہے۔اس بارے میں حکومت  پر الزام لگ رہے ہیں کہ وہ اپنے پسندکے سکریٹری کی تقرری   چاہتی ہے۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)