دلت تنظیموں نے حکومت کو وارننگ دی ہے کہ ان کی مانگ نہیں مانی گئی تو وہ 9 اگست کو پھر آندولن کے لیے سڑکوں پر اتریں گی۔
نئی دہلی: کابینہ نے بدھ کو دلتوں کو کسی بھی ظلم و ستم سے بچانے کے لیے اہتماموں کو بحال کرنے والے بل کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بل کو اسی سیشن کے دوران پاس کرایا جائے گا۔ دلت تنظیم اور حکومت کی معاون پارٹی ایل جے پی(لوک جن شکتی پارٹی )کے دباؤ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو پی ایم مودی نے کابینہ کو اس اہتمام میں کوئی بھی تبدیلی نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
Cabinet approves bringing the SC/ST prevention of atrocities Bill during monsoon session of the parliament amid the deadline set by LJP(Lok Janshakti Party) and Dalit organisations: Sources
— ANI (@ANI) August 1, 2018
واضح ہو کہ سپریم کورٹ کے ذریعے اس قانون کے تحت مناسب جانچ کے بعد ہی ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی مخالفت میں 2 اپریل کو پورے ملک میں دلت تنظیموں نے کافی بڑا آندولن کیا تھا۔ دلت تنظیموں نے حکومت کو وارننگ دی ہے کہ ان کی مانگ نہیں مانی گئی تو وہ 9 اگست کو پھر آندولن کے لیے سڑکوں پر اتریں گے۔حالانکہ حکومت نے دلت تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ اب وہ 9 اگست کو بھارت بند نہ کریں ۔
گزشتہ ہفتے حکومت کی معاون پارٹی ایل جے پی کے صدر رام ولاس پاسوان دلتوں کی مانگ ماننے کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس گوئل کو این جی ٹی کے چیئر مین کے عہدے سے ہٹانے کی مانگ بھی کر رہے ہیں۔ جسٹس گوئل ان 2 ججوں میں سے ایک ہیں ، جنھوں نے ایس سی ایس ٹی ایکٹ (Prevention of Atrocities)سے متعلق آرڈر دیا تھا۔غور طلب ہے کہ ایل جے پی کے صدر رام ولاس پاسوان نے وزیر اعظم مودی کو بھی خط لکھا تھا۔
پاسوان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مودی حکومت کی دلت مخالف امیج بننے کا دعویٰ کیا تھا۔ جس کے بعد اب مودی حکومت نے بل میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایل جے پی نے بھی ایس سی ایس ٹی ایکٹ کو لے کر بی جے پی کو الٹی میٹم دے دیا ہے۔ ایل جے پی نے کہا ہے کہ بی جے پی کو حمایت مدعوں پر مبنی ہے۔ پارٹی نے دلتوں کے استحصال کے خلاف قانون میں سخت اہتمام کرنے اور 9 اگست تک این جی ٹی کے چیئر مین کو عہدے سے ہٹانے کی مانگ کی ہے۔
جے ڈی یو نے دلت ایکٹ کے سخت اہتماموں کو آرڈیننس کے ذریعے بحال کرنے کی ایل جی پی کی مانگ کی حمایت کی ہے۔ 9 اگست کو بلائے گئے بند کے لیے 20 مانگیں سامنے رکھی گئی ہیں ۔اس میں سب سے اہم مانگ یہی ہے کہ سپریم کورٹ کے ذریعے ایس سی ایس ٹی ایکٹ میں کی گئی تبدیلوں کو رد کرنے کے لیے آرڈیننس لایا جائے۔
Categories: خبریں