دہلی کے موتی نگرعلاقے میں منگل کی شام اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب وہاں سے گزر رہے کانوڑیوں سے ایک نوجوان لڑکی کی کار ہلکی سی چھو گئی ۔
نئی دہلی : دہلی کے موتی نگر علاقے میں منگل کی شام کانوڑیوں نے جم کر ہنگامہ کیا ۔ خبروں کے مطابق ؛ سڑک سے گزر رہی ایک کار کے چھو بھر جانے سے کانوریوں نے ہنگامہ شروع کردیا اور جم کر توڑ پھوڑ کی ۔ معاملے کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچے پولیس اہلکاروں نے ان کو روکنے کی کوشش کی لیکن ان کا غصہ کم نہیں ہوا اور وہ کار کے ساتھ توڑ پھوڑ کرتے رہے ۔ حالاں کہ اس معاملے کے دوران کار میں سوار لوگ بہ حفاظت نکال لیے گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے موتی نگر میں منگل کی شام اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب وہاں سے گزر رہے کانوڑیوں سے ایک کار ہلکی سی چھو گئی ۔ اس بات کو لے کر کانوڑیے تشدد پر اتر آئے ۔ کار میں سوار لوگوں نے کانوریوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے ۔ انہوں نے ڈنڈے سے کار میں توڑ پھوڑ شروع کردی ۔
#WATCH: A group of 'kanwariyas' vandalise a car in Delhi's Moti Nagar after it brushed past them while driving. The people in the car got off safely. No injuries were reported. Police says no formal complaint has been filed by the victims (07.08.2018) pic.twitter.com/rKc6VJMZnh
— ANI (@ANI) August 8, 2018
پی سی آر پر جانکاری ملتے ہی کچھ پولیس ہلکار وہاں پہنچے ،لیکن وہ تماشا دیکھتے رہے ۔بعد میں پولیس نے روکنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ نہیں رکے ۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کے سامنے ہی کار کو سڑک پر پلٹ دیا ۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس فورس کو موقع پر بھیجا گیا ۔اس کے بعد کانوڑیے وہاں سے بھاگ نکلے ۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق؛ کار میں سوار لوگوں کو کسی طرح کی چوٹ نہیں آئی ہے اور متاثرین کی طرف سے اس معاملے میں ابھی تک کوئی شکایت بھی درج نہیں کرائی کی گئی ہے ۔
دریں اثنا دی ہندو کی ایک خبر کے مطابق ؛پولیس کو شام 5بجکر 30منٹ پر اس کی اطلاع ملی ۔ اس کے بعد جب پولیس وہاں پہنچی تو کانوڑیے بھاگ گئے ۔شروعاتی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ کار ایک پولیس آفیسر کی بیٹی کا ہے ۔اس معاملے کو لے کر پولیس کاکہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے تحریری شکایت دینے سے منع کر دیا ہے۔لیکن پولیس اس کو لے کر معاملہ درج کر رہی ہے۔
Categories: خبریں