خبریں

جھارکھنڈ : پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر عائد پابندی ختم

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کے 21 فروری ،2018کے اس فیصلے کو خارج کردیا جس میں پی ایف آئی پر یہ دلیل دیتے ہوئے پابندی لگائی گئی تھی کہ یہ تنظیم آئی ایس آئی ایس کی فکر سے متاثر ہے۔

فوٹو : فیس بک

فوٹو : فیس بک

نئی دہلی : جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) پر ریاستی حکومت کی طرف سے عائد پابندی ختم کر دی ہے۔جسٹس رنگن مُکھوپادھیائے نے سوموار کو اپنے فیصلے میں ریاستی حکومت کے 21 فروری 2018 کے اس حکم کو خارج کر دیا ہے جس میں PFI پر یہ کہتے ہوئے پابندی عائد کی گئی تھی کہ یہ تنظیم ISIS سے متاثر ہے۔ کورٹ کے اس فیصلے کو ریاستی حکومت کے لئے بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔

تنظیم کی طرف سے عبدالودود نامی شخص نے ہائی کورٹ میں اس پابندی کو چیلنج کیا تھا۔ کورٹ نے پی ایف آئی پر بنا گزٹ  میں شائع کیے پابندی کو غلط ٹھہرایا اور کہا کہ پابندی عائد کرنے کا یہ طریقہ صحیح نہیں ہے۔ کورٹ نے تنظیم کے خلاف دائر ایف آئی آر کو بھی خارج کر دیا ہے۔

واضح ہو کہ اسی سال فروری مہینے میں ریاستی حکومت نے پی ایف آئی کے لوگوں پر ISIS کے ساتھ تعلقات رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے تنظیم پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس پابندی کی مختلف سماجی، حقوق انسانی اور مذہبی تنظیموں نے مخالفت کی تھی۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)