بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے سینئر رہنما دگوجئے سنگھ نے یہ بھی کہا کہ حکومت مرکز میں بھی گجرات والی طرز حکومت نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
نئی دہلی :کانگریس کے سینئر رہنما دگوجئے سنگھ نے بی جے پی کی حکومت کو ان کو گرفتار کرنے کرنے کو لے کر چیلنج کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ؛ بی جے پی نے پہلے مجھے ملک مخالف کہا اور اب نکسل وادیوں کے ساتھ میرے رشتے ہونے کی بات کررہی ہے ۔ اگر بی جے پی ایسا ہی مانتی ہے تو مرکز یا ریاستی حکومت مجھے گرفتار کر لے ۔ اس سے پہلے بی جے پی نے دگوجئے سنگھ کے علاوہ کانگریس کے ہی ایک دوسرے لیڈر جئے رام رمیش پر نکسل وادیوں کے ساتھ رشتہ رکھنے کے الزام عائد کیے تھے۔
انڈین ایکسپریس کی ایک خبر کے مطابق اس دوران دگوجئے سنگھ نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ دنوں بائیں بازو کے کارکنوں کی گرفتاری میں گجرات والی حکومت کی مثال دیکھنے کو مل رہی ہے ۔انہوں نے گجرات میں جب نریندر مودی کی حکومت تھی تو اس وقت ریاست میں کئی فرضی انکاؤنٹر ہوئے تھے ۔ ان میں مرنے والوں پر ریاست کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کے قتل کی سازش کے الزام لگائے گئے تھے۔ اب جبکہ نریندر مودی وزیر اعظم ہیں ،مرکز میں بھی کچھ ویسا ہی دیکھنے کو مل رہا ہے۔
اس سے پہلے منگل کو ہی بی جے پی کے ترجمان سنبت پاترا نے دہلی میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک خط کے حوالے سے دگوجئے سنگھ پر نکسل وادیوں سے رشتے رکھنے کے الزام عائد کیے تھے ،اس کے ساتھ ہی نکسل واد کو لے کر بی جے پی ترجمان نے کانگریس پر دوہرے کردارکا الزام لگایا تھا۔
Categories: خبریں