خطاب کے دوران بھیڑ میں سے ایک آدمی نے ان کو کچھ کہا، اس پر بی جے پی رہنما اپنا توازن کھو بیٹھے اور اس کو ٹانگ توڑنے کی دھمکی دے ڈالی۔
نئی دہلی: مرکزی وزیر مملکت اور رکن پارلیامان بابل سپریو اپنے ایک بیان کو لے کر گھر گئے ہیں۔منگل کو مغربی بنگال کے آسنسول میں معذوروں کے لیے منعقد ایک پروگرام میں انھوں نے ایک آدمی کو ٹانگ توڑنے کی دھمکی دی۔ یہ واقعہ کیمرے میں قید ہو گیا جس کو خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے شیئر کیا ہے۔
What happened to you? Any problem? I can break one of your legs: Union Minister Babul Supriyo to a man during a program for differently abled people at Nazrul Manch in Asansol #WestBengal pic.twitter.com/cFxpF7K6Pn
— ANI (@ANI) September 18, 2018
انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق؛ یہ پروگرام معذوروں کے لیے سماجک ادھیکاریتا شیور نام سے منعقد کیا گیا تھا۔ بابل سپریو کو اس میں مہمان کے طور پر بلایا گیا تھا۔ خطاب کے دوران بھیڑ میں سے ایک آدمی نے ان کو کچھ کہا، اس پر بی جے پی رہنما اپنا توازن کھو بیٹھے اور اس کو ٹانگ توڑنے کی دھمکی دے ڈالی۔ خبروں کے مطابق سپریو نے کہا؛
‘کیا ہوا؟ آپ کو کوئی مسئلہ ہے؟ میں آپ کا پیر توڑ کر آپ کے ہاتھ میں بیساکھی پکڑا سکتا ہوں ۔’ اس کے بعد انھوں نے اس شخص کو الگ جگہ بیٹھنے کے لیے کہا۔ مرکزی وزیر نے اپنے سکیورٹی گارڈ کو حکم دیا کہ اگر وہ آدمی کہیں اور جائے تو اس کی ٹانگ توڑ کر اس کو لاٹھی دے دی جائے۔
یہ پہلی دفعہ نہیں ہے جب بابل سپریو نے اس طرح کا بیان دیا ہے۔ وہ پہلے بھی متنازعہ بیان دیتے رہے ہیں ۔ اس سال مارچ میں رام نومی کے موقع پر مغربی بنگال میں کئی جگہوں پر تشدد دیکھنے کو ملا تھا۔ اس کے بعد بابل سپریو نے اپنے انتخابی حلقے آسن سول کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران کچھ لوگوں نے ان کی مخالفت میں نعرے لگائے تھے۔ تب بابل سپریو نے ان لوگوں کو دھمکی دی تھی کہ وہ ان کی خال کھنچوا دیں گے۔
Categories: خبریں