امریکی ڈالرکے مقابلے روپیہ 44 پیسے گر کر 73.77کی ریکارڈ نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ بدھ کو روپیہ 43 پیسے گر کر 73.34کی ریکارڈ نچلی سطح پر بند ہوا تھا۔
نئی دہلی: امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ گر کر جمعرات کو 73.77 کی ریکارڈ نچلی سطح پر پہنچ گیا۔ امپورٹرس کی طرف سے ڈالر کی مسلسل مانگ اور کچے تیل کی اونچی قیمتوں کی وجہ سے روپے پر دباؤ رہا۔ بدھ کو روپیہ 43 پیسے گر کر 73.34کی ریکارڈ نچلی سطح پر بند ہوا تھا۔ روپیہ 73.26پر کھلا تھا اور آگے اور گر کرڈالر کے مقابلے میں 73.34روپے کی ریکارڈ نچلی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
اس سے پہلے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا تھا کہ روپے میں گراوٹ گلوبل فیکٹرس کی وجہ سے ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ دوسری کرنسی کے مقابلے میں روپے کی حالت بہتر ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر آپ گھریلو معاشی حالات اور گلوبل حالات کو دیکھیں تو اس کے پیچھے کوئی گھریلو وجہ نظر نہیں آئے گی۔
اس کے پیچھے کی وجہ عالمی ہے ۔ جیٹلی نے کہا کہ ڈالر تقریباً سبھی کرنسی کے مقابلے میں مضبوط ہوا ہے۔ وہیں دوسری طرف روپیہ مضبوط ہوا ہے یا محدود دائرے میں رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ روپیہ کمزور نہیں ہوا ہے۔ یہ دوسری کرنسی مثلاً پاؤنڈ اور یوروکے مقابلے میں مضبوط ہوا ہے۔ حالانکہ روپے میں تاریخی گراوٹ جاری ہے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں