آر ٹی آئی ریٹنگ میں ہندوستان کا مقام گزشتہ کچھ سالوں سے لگاتار نیچے جا رہا ہے۔اس سال ہندوستان اس میں 6 نمبر پر ہے جبکہ 2011 میں اس رینکنگ کی شروعات میں ہندوستان دوسرے مقام پر تھا۔
نئی دہلی: دنیا کے 123 ممالک کے لیے بنی آر ٹی آئی کی رینکنگ میں ہندوستان ایک پائیدان اور نیچے کھسک کر 6 نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ 5 سال میں ہندوستان اس رینکنگ میں 4 پائیدان نیچے کھسک چکا ہے۔ ہندوستان اس معاملے میں اب سری لنکا ، میکسکواور افغانستان سے بھی پیچھے ہو گیا ہے۔اس فہرست میں افغانستان اس سال پہلے پائیدان پر آ گیا ہے۔
ٹائمس آف انڈیا کی خبر کے مطابق؛ گزشتہ سال یعنی 2017 میں ہندوستان آر ٹی آئی کی رینکنگ میں 5 ویں مقام پر تھا۔ سال 2011 میں ہندوستان اس فہرست میں دوسرے مقام پر تھا۔ اسی سال عالمی سطح پر یہ رینکنگ شروع ہوئی تھی۔ یہ ریٹنگ ایکسیس انفو یورپ اور سینٹر فار لاء اینڈ ڈیموکریسی کے ذریعے کی جا تی ہے۔ اس سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آر ٹی آئی نافذ کرنے والے ممالک میں اس کی کیا حالت ہے۔
شروعات سے ہی ہندوستان کی اس میں اچھی حالت رہی ہے۔ ہندوستان 2011، 2012 اور 2013 میں مسلسل دوسرے مقام پر رہا ہے۔ حلانکہ اس کے بعد ہندوستان کی رینکنگ میں لگاتار گراوٹ آتی گئی۔ اس کے لیے سروے کرنے والی Transparency International Indiaکے مطابق؛ ہندوستان میں سینٹرل انفارمیشن کمیشنر آفس سمیت کئی ریاستوں میں انفارمیشن کمیشنر کے آفس میں خالی عہدوں پر بھرتی نہیں ہو پا رہی ہے۔ ان میں انفارمیشن کمیشنر کے 156 میں سے 48 عہدے خالی ہیں۔ اس کے علاوہ حال ہی میں آر ٹی آئی ایکٹ میں تبدیلی کی کوشش سے بھی لوگوں میں ناراضگی ہے۔
Categories: خبریں