خبریں

میرٹھ: دو بھائیوں پر اپنی سگی بہن کے ساتھ 4 سال تک ریپ کرنے کا الزام

متاثرہ کے مطابق ؛ مخالفت  کرنے پر ماں کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے علاوہ  دونوں اس کے ساتھ مار پیٹ بھی کرتے ہیں۔

علامتی تصویر،فوٹو بہ شکریہ : ایس اے پی آر او ایم اوڈاٹ کام

علامتی تصویر،فوٹو بہ شکریہ : ایس اے پی آر او ایم اوڈاٹ کام

نئی دہلی: اتر پردیش کے میرٹھ میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ اس کے ہی دو سگے بھائیوں نے مبینہ طور پر کئی بار ریپ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، لڑکی کے ساتھ اس کے بھائیوں نے 4 سال تک ریپ کیا۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق؛ ایس پی (سٹی) رنوجے سنگھ کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی شکایت کی بنیاد پر معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ایس پی نے کہا ، ہم نے دونوں ملزم بھائیوں کے خلاف ثبوت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کر لی ہے اور ان  کو گرفتار کر لیا ہے۔ انھوں نے پوچھ تاچھ میں اپنا گناہ بھی قبول کیا ہے۔

تھانہ سول لائن حلقے کی رہنے والی متاثرہ کے مطابق، اس کے دو سگے بھائی دھرمیش اور پرشانت گزشتہ 4 سال سے اس کے ساتھ ریپ کر رہے تھے۔ مخالفت  کرنے پر ماں کو جان سے مارنے کی دھمکی کے ساتھ دونوں اس سے مار پیٹ بھی کرتے ہیں۔ متاثرہ نے میڈیا کو بتایا کہ میرے والد دل کے مریض تھے۔

گزشتہ سال ان کا انتقال ہو گیا۔ گھر پر ماں اور دو بھائی ہیں۔ ذہنی اور جسمانی طور پر بہت اذیت برداشت کرنے کے بعد میں میرٹھ کی سماجی تنظیم سروودیہ کے لوگوں سے ملی۔ تنظیم کا ساتھ ملنے کے بعد پھر میں نے ہمت کر کے پولیس کو معاملے کے بارے میں تحریر دی۔ متاثرہ 12 ویں کلاس میں پڑھتی ہے۔