خبریں

تمل ناڈو اور آندھر پردیش میں 100 ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کے چھاپے

انکم ٹیکس افسروں کے مطابق، غیر قانونی سر گرمیوں سے حاصل کیے گئے پیسے کا استعمال دوسرے کاروبار میں کیا گیا ہے۔ ان میں چینی مل، اسپنگ مل، ہوٹل، انجینئرنگ کالج وغیرہ اہم ہیں۔

علامتی تصویر

علامتی تصویر

نئی دہلی: انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے تمل ناڈو اور آندھر پردیش کے 100 ٹھکانوں پر جمعرات کی صبح چھاپے مارے ہیں ۔آئی ٹی افسروں نے ان میں سے ایک ٹھکانے  کی شناخت تمل ناڈو کے ترونیل ویلی میں کان کمپنی وی وی منرلس کی بتائی ہے۔اس کمپنی کے تمل ناڈو میں چنئی، کوئمبتور، ترونیل ویلی ، توتی کورن اور کرائیکل، آندھرپردیش کے وشاکھا پٹنم اور شری کاکلم واقع ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

غور طلب ہے کہ انکم ٹیکس چوری کے الزامات کے سلسلے میں یہ چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔ کارروائی اب بھی جاری ہے۔ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے قریب 130 افسر اس کارروائی میں شامل بتائے جا رہے ہیں۔ یہ کمپنی غیر قانونی کھدائی کے علاوہ سمندر کے کنارے ملنے والی ریت کے غیر قانونی ایکسپورٹ میں بھی شامل بتائی جا رہی ہے۔

انکم ٹیکس افسروں کے مطابق، غیر قانونی سر گرمیوں سے حاصل کیے گئے پیسے کا استعمال دوسرے کاروبار میں کیا گیا ہے۔ ان میں چینی کی مل، اسپنگ مل، ہوٹل، انجینئرنگ کالج وغیرہ اہم ہیں۔ اس کے علاوہ اس کمپنی نے ملک سے باہر بھی غیر قانونی طریقوں سے کافی پیسہ بھیجا ہے۔ اس لیے اس کے ٹھکانوں سے دستاویز ضبط کر ان کی جانچ بھی کی جا رہی ہے۔

(خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے ان پٹ کے ساتھ)