دو دن سے اوور برج کی مرمت کا کام چل رہا تھا اور مزدور کام ختم ہونے کے بعد فٹ پاتھ پر ہی سو گئے تھے۔
نئی دہلی:ہریانہ کے حصار ضلع میں جندل اسٹیل پلانٹ کے نزدیک ایک انڈر برج پر کار سے کچلے جانے پر 5 مزدوروں کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں 9 دوسرے مزدور زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے بدھ کو بتایا کہ مرنے والے مزدور بہار کے سہرسہ اور کھگڑیا ضلع کے رہنے والے تھے۔ انھوں بتایا کہ حادثہ منگل دیر رات تقریباً 2 بجے ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ ہانسی جا رہی کار اوور برج کے ڈیوائڈر سے ٹکرائی اور وہیں فٹ پاتھ پر سو رہے مزدوروں کو کچل دیا۔
5 killed and 9 injured as a car ran over labourers sleeping on a bridge in Hisar, Haryana at 2am today. The speeding car then hit another car and fell off the bridge. Drivers of both cars were injured. pic.twitter.com/aGdrTJqLea
— ANI (@ANI) November 21, 2018
حصارپولیس کے ترجمان ہریش بھاردواج نے بتایا کہ گزشتہ دو دن سے اوور برج کی مرمت کا کام چل رہا تھا اور مزدور کام ختم ہونے کے بعد فٹ پاتھ پر ہی سو گئے تھے۔قابل ذکر ہے کہ اس اوور برج کو مقامی طور پرجندل اوور برج کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اگلی صبح ان کو کام پھر سے شروع کرانا تھا۔پولیس نے کہا کہ آئی 20 کار کے ڈرائیور نے مبینہ طور پر گاڑی پر اپنا کنٹرول کھو دیا اور کار اوور برج کا ریلنگ توڑتی ہوئی 70 فٹ نیچے گر گئی۔ ڈرائیور کو بھی چوٹیں آئی ہیں۔ زخمیوں کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بھاردواج نے کہا ،پولیس معاملہ درج کر جانچ کر رہی ہے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں