خبریں

گزشتہ 4 سالوں میں 20 ہزار ہندوستانیوں نے امریکہ میں مانگی سیاسی پناہ

یو ایس ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی نے نارتھ امریکن پنجابی ایسوسی ایشن (این اے پی اے)کو یہ جانکاری مہیا کرائی ہے۔ یہ ایسوسی ایشن پنجاب سے آئے غیر قانونی مہاجرین کے لیے کام کرتا ہے۔

علامتی فوٹو: رائٹرس

علامتی فوٹو: رائٹرس

نئی دہلی: امریکہ میں جاری ایک تازہ اعداد و شمار کے مطابق، سال 2014 کے بعد سے 20 ہزار ہندوستانیوں نے یہاں سیاسی پناہ پانے کی مانگ کی ہے۔یو ایس ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی نے نارتھ امریکن پنجابی ایسوسی ایشن (این اے پی اے)کو یہ جانکاری مہیا کرائی ہے۔ یہ ایسوسی ایشن پنجاب سے آئے غیر قانونی مہاجرین کے لیے کام کرتا ہے۔ ایسی درخواست  کرنے والوں میں عورتوں کی تعداد بہت کم ہے۔جولائی تک یو ایس میں پناہ لینے کے لیے درخواست دینے والے ہندوستانیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد 7214 ہے۔ان  میں صرف  296 عورتیں تھی۔

سال 2014 میں 2306 لوگوں نے پناہ پانے کے لیے درخواست دی تھی۔ ان میں سے 146 عورتیں تھی۔ اگلے سال یعنی 2015 میں ایسی درخواست  بڑھ کر 2971 ہو گئی۔ اس سال صرف 96 عورتوں نے ہی درخواست دی۔ سال 2016 میں 123 عورتوں سمیت 4088 اور 2017 میں 187 عورتوں سمیت 3656 لوگوں نے پناہ  پانے کے لیے درخواست دی۔ امریکہ میں ہر سال ہزاروں ہندوستانی پناہ پانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس کے لیے وہ اس کام میں شامل ایجنٹوں کو مبینہ طور پر 25 سے 30 لاکھ روپے فی شخص تک دے دیتے ہیں۔

اس سے الگ امریکہ میں ہر سال بڑی تعداد میں ہندوستانی اسٹوڈنٹس بھی پڑھنے جاتے ہیں۔ یونیورسٹی ورلڈ نیوز کے مطابق؛گزشتہ 5 سالوں میں امریکا میں پڑھنے والے ہندوستانی اسٹوڈنٹس کی تعداد تقریباً دو گنی ہو کر 186000ہو گئی ہے۔این اے پی اے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ’گزشتہ دو سالوں میں امریکہ میں پناہ حاصل کرنے والے ہندوستانیوں  کی تعداد تقریباً دو گنی ہو گئی ہے۔ ‘

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)